dupdi murmo

بھارت سال 2030تک تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر

تمام طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ویژن میں نہ صرف شراکت دار بنیں بلکہ اپنی کوشش بھی کریں : صدر جمہوریہ ہند

سرینگر // بھارت سال 2030 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر ہے کی بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان ایک ترقی پسند اور جمہوری ملک ہے۔ ہمارا خواب ہے کہ ہندوستان سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق لکھنو کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ے دوسرے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان ایک ترقی پسند اور جمہوری ملک ہے۔ ہمارا خواب ہے کہ ہندوستان سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے۔ انہوں نے کہا ’’ہماری معیشت جو ایک دہائی قبل 11ویں نمبر پر تھی، آج 5ویں سب سے بڑی معیشت ہے اور سال 2030 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے راستے پر رواں دواں ہے۔ ہندوستان ایک ترقی پسند اور جمہوری ملک ہے۔ ہمارا خواب ہے کہ ہندوستان سال 2047تک ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے‘‘۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ آئی آئی آئی ٹی لکھنو کے تمام طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس وڑن میں نہ صرف شراکت دار بنیں بلکہ اسے پورا کرنے کیلئے اپنی پوری کوشش کریں۔صدر مملکت نے کہا کہ تبدیلی فطرت کا قانون ہے۔ ہم چوتھے صنعتی انقلاب کے آغاز کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت انسانی زندگی کو آسان بنانے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔ ۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور دیگر عصری تکنیکی پیش رفتیں لامحدود اور بے مثال ترقیاتی اور تبدیلی کے امکانات پیش کرتی ہیں۔ لیکن، یہ ضروری ہے کہ مصنوعی ذہانت(اے آئی ) کے استعمال سے پیدا ہونے والے اخلاقی الجھنوں کو پہلے حل کیا جائے۔
صدرجمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم جو بھی فیصلہ لیتے ہیں اس میں ہمیں اس بات کادھیان رکھنا چاہئے کہ اس کا فائدہ سب سے نچلے درجے کے شخص کو ضرور ملے۔