بڈگام//وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منگل کی صبح ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک نامعلوم شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس شخص کو منگل کی صبح مازہامہ،بڈگام ریلوے اسٹیشن پرایک ٹرین نے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقعہ ہوگئی۔حکام نے مزید کہاکہ ایک پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورمہلوک شخص کی نعش کواپنی تحویل میں لینے کے بعداسکی شناخت عمل میں لانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ اس حادثے کے حوالے سے معاملہ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی گئی ۔










