نیپال کا42سالہ مزدور،13روز بعد زندگی کی جنگ ہارگیا
سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بونہ دیالگام گائوں میں3 نومبر کو مشتبہ ملی ٹنٹوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا غیر مقامی مزدور13روز بعد زندگی کی جنگ ہارگیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق رواںماہ کی تین تاریخ کو بونہ دیالگام اننت ناگ میں مشتبہ ملی ٹنٹوںنے فائرنگ کرکے 2غیر مقامی مزدوروں کوزخمی کردیاتھا۔ دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا اور ان میں سے ایک کو 4 نومبر کو اعلیٰ علاج کیلئےSKIMSصورہ منتقل کیا گیا۔ذرائع نے مزید کہا کہ زخمی غیر مقامی مزدور42سالہ تل بہادر تھاپا ولد گمن سنگھ ساکن نیپال 12روزہ تک صورہ انسٹی چیوٹ میں زیرعلاج رہنے کے بعدمنگل کی شام کوزندگی کی جنگ ہارگیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منگل کی شام کوسری نگر کے صورہ علاقے میں ایک غیر مقامی شخص کومردہ حالت میں سڑک کنارے پایاگیا۔










