سرینگر//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے جموں شہر کے مضافات میں بنتلاب میں پُل گرنے کے واقعہ میں تین مزدوروں کے المناک نقصان پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کیلئے ابدی سکون کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ پُل گرنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے مکمل انکوائری کی جائے اور کقتاہی کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے ۔ اطلاعات کے مطابق بنتلاب کے علاقے میں کل ایک چھوٹے پُل کا ایک حصہ منہدم ہو گیا جس سے مزدور ملبے تلے دب گئے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور پُل کے قریب ایک ریٹیننگ وال کی مرمت کا کام کر رہے تھے ۔
15اگست سے قبل جموں و کشمیر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، نگرانی اور چیکنگ مزید سخت
جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کے 580 نمایاں کھلاڑیوں کو 2.71 کروڑ روپے کے نقد انعامات سے نوازا
سکینہ اِیتو نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور زخمی طالبات کی خیروعافیت دریافت کی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منظو راحمد حجام اور فیاض احمد وانی کو نیشنل ہینڈ لوم ایوارڈ حاصل کرنے پر مُبارک باد دِی
پربھاکر جہانے جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیز کیلئے آر بی آئی کے ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا
سپیکر نے وانپورہ ، قاضی پورہ ، تکیہ حیات پورہ ،سرائے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا
سکینہ اِیتو نے جموں میں متعدد عوامی وفود اور اَفراد سے ملاقات کی
گورنمنٹ ایشورنس کمیٹی نے پی ڈبلیو ڈِی اور ایچ یو ڈِی ڈِی کے کام کاج کا جائزہ لیا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی مہاکال مندر کی بھسم آرتی میں شرکت










