جمعرات کواِنسپکشن مہم نے 1000 کے نشان کو عبور کیااور 1,048 نادہندہ صارفین کے بقایا جات کی وجہ سے بجلی منقطع کے واجبات کے مد میں 6.63 کروڑ روپے جمع ہوئے
سری نگر//کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے نادہندہ صارفین سے بقایا جات حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو 6.63 کروڑ روپے کا ریونیو اکٹھا کیا۔ کارپوریشن کے معائینے نے بجلی چوری کو روکنے کے لئے جمعرات کو 7.95 لاکھ روپے کا جُرمانہ عائد کرتے ہوئے 1000 کی حد کو عبور کیا۔کے پی ڈی سی ایل کے ترجمان نے آج تفصیلات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ کشمیر میں کئے گئے 1,017 معائینے میں سے سرکل I سری نگر میں 161، سرکل II سری نگر میں 182، سرکل گاندربل میں 301، سرکل پلوامہ میں 147، سرکل بجی بہاڑہ میں 66 اورسرکل سوپور میں 160 اِنسپکشن کئے گئے۔ دورانِ مہم کارپوریشن کے6 سرکلز تقریباً 245 کلو واٹ کا لوڈ شامل کیا گیا۔تمام 19 الیکٹرک ڈویژنوں میں 7.95 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا جو بیئر کنڈیکٹر پر تاروں ہُکنگ کرنے اور میٹروں کو بائی پاس کرتے ہوئے پائے گئے تھے ۔ دریں اثنا، جمعرات کو 52 ڈومیسٹک ٹرانسفارمروں کو اوور لوڈنگ کی وجہ سے نقصان پہنچانے کی اطلاع ہے جبکہ بدھ کو یہ تعداد 64 تھی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ 1,048 گھریلو، تجارتی اور صنعتی کنکشن بھی بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹے گئے جو تین ماہ سے زائد عرصے سے زیر اِلتوا ٔتھے۔ اِس میں 731 گھریلو، 266 کمرشل اور 31 صنعتی صارفین شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بجلی چوری اور نادہندہ صارفین کے خلاف اِنسپکشن اور کنکشن کاٹنے کی مہم سے کارپوریشن کو کٹوتی کے شیڈول پر قائم رہنے میں مدد ملے گی۔کے پی ڈی سی ایل کو جمعرات کے روز اَپنی مختلف ورکشاپوں میں 52 خراب ڈومیسٹک ٹرانسفارمر موصول ہوئے جبکہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ٹائم لائنز کی تعمیل کے لئے 61 ٹرانسفارمروں کو تبدیل کرنے کے لئے مرمت بھی کی گئی۔ ترجمان نے سی ڈبلیو ایس پانپور کے ایگزیکٹیو انجینئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 74 ٹرانسفارمر مرمت کے مختلف مراحل میں ہیں جبکہ 27 دیگر سینٹرل ورکشاپ پانپورمیں ہیں۔ترجمان نے مرمت شدہ ٹرانسفارمروںکو بار بارخراب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صارفین پر زور دیا کہ وہ اپنے طے شدہ لوڈ کے اندر بجلی کا مناسب اِستعمال کریں اور ایسا نہ کرنے پر ڈی ٹیز کو دوبارہ نقصان پہنچے گا جس سے حقیقی صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اُنہوں نے کہاکہ پانپور کی سینٹرل ورکشاپ اور ڈویژنل سطح کی کچھ ورکشاپوں سے مرمت شدہ ٹرانسفارمروں کو بار بار نقصان پہنچنے کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ترجمان نے ڈی ٹیز کی لوڈ گنجائش پر سختی سے عمل کرنے کی وکالت کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ یہ رجحان حکومت کی جانب سے طے کردہ متبادل ٹائم لائن کو متاثر کرے گا۔کے پی ڈی سی ایل نے تمام گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اَپنے زیر اِلتوأ بجلی کے واجبات ادا کریں بصورت دیگر مستقل طور پر بجلی منقطع کرنے کا سامنا کرنا پڑے گا۔










