سری نگر//انتظامیہ نے منگل کو مین چوک بارہمولہ کا نام بدل کر ایک پولیس اہلکار مدثر احمد عرف بنداس کے نام پر “بنداس چوک” رکھ دیا، جو اس سال 25 مئی کو شمالی ضلع کے کریری علاقے میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا تھاکشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق اس کا سنگ بنیاد جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے منگل کے روز دورے کے دوران رکھا۔انہوں نے کہا کہ مدثر احمد عرف بنداس، جو جموں و کشمیر پولیس میں کانسٹیبل تھا، 25مئی کو کریری کے نجی بھٹ علاقے میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت کی طرف سے منظوری کے بعد چوک کا نام تبدیل کر دیا گیا۔مقتول پولیس اہلکار کے والد محمد مقصود شیخ نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر پولیس کے شکر گزار ہیں اور انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے جس نے اپنی جان قربان کی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی عظیم قربانی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، میرا بیٹا واپس نہیں آنے والا ہے، لیکن ہمیں اس پر فخر ہے۔










