dooran

بارہمولہ میں بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام کے آخری مرحلے کا آغاز ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

بارہمولہ//ضلع بارہمولہ میں جاری بیک ٹو ولیج کے پانچویں مرحلے کاپروگرام کاآخری مرحلہ آج شروع ہوا جس میں تمام متعلقہ وزیٹنگ افسران ضلع بارہمولہ کی مزید 98 پنچایتوں کا احاطہ کرنے کے لئے عوامی سرگرمیوں کو منعقد کررہے ہیں۔ گزشتہ مراحل کے دوران ضلع بارہمولہ میں کل 304 پنچایتوں کا احاطہ کیا جا چکا ہے جس میں متعلقہ افسران نے متعدد گرام سبھا منعقد کیں اور لوگوں کو عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے مرکزی معاونت والی سکیموں اور یوٹی سے سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ مزید 98 پنچایتوں کے احاطہ کے ساتھ بارہمولہ ضلع کی 402 پنچایتوں کے ہدف کو کامیابی سے پورا کیا جائے گا، اس طرح نچلی سطح پر حکومت کے رسائی اقدام کو کامیابی سے عملایاجائے گا۔بارہمولہ میں فتح پورہ پنچایت میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان افسر سیکرٹری قانون اِن جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ مظفر احمد وانی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ، اعجاز عبداللہ صراف، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایم یوسف راتھر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پیرزادہ ممتاز احمد اور دیگر متعلقہ افراد کے ہمراہ ایک روزہ عوامی بات چیت کی اور عوام کے بنیادی مسائل کا جائزہ لیا۔ تمام ملحقہ دیہاتوں کے لوگوں کی بھرپور شرکت سے عوام اور پی آر آئیز نے وزیٹنگ آفیسر کا والہانہ اِستقبال کیا اور ان کی اُمنگوں سے متعلق اپنے اہم مطالبات پیش کئے۔پی آر آئیز اور عام لوگوں کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات اور شکایات مختلف محکموں بشمول جل شکتی، آر اینڈ بی ، پی ڈی ڈی ، تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور دیگر متعلقہ محکموں سے متعلق تھیں جن کے جلد ازالے کے لئے انہوں نے سیکرٹری قانون سے مداخلت کی درخواست کی۔ وزیٹنگ آفیسر نے لوگوں کے مسائل بغور سنااور اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام شکایات کو بروقت اور جلد از جلد متعلقہ حلقوں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔ انہوں نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو موقعہ پر ہی ہدایات بھی دیں۔دریں اثناء میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں سیکرٹری قانون نے مختلف محکموں کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کی نمائش کے لئے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا۔جاری پروگرام کے دوران سکولی بچوں کی جانب سے مختلف رنگا رنگ ثقافتی سرگرمیاں پیش کی گئیں جن سے شرکاء محظوظ ہوئے ۔اِس موقعہ پر وزیٹنگ آفیسر نے استفادہ کنندگان میں سکول بیگ، سکولی بچوں میں بے بی کٹس اور منظوری نامے اور دیگر اسناد بھی تقسیم کئے۔