سری نگر//اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے اِنڈین ایڈمنسٹریٹیوسروس (آئی اے ایس) کے پروبیشنروںکے ایک گروپ نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔پروبیشنروں میں الفریڈ تھامس، روچیکا جہا، محمد حارث میر، شگن سنگھ اور جتیندر کمار شامل تھے۔دوران ملاقات وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر میں ان کی موجودہ تعیناتیوں کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے اِنتظامی فرائض اور عمومی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے نوجوان افسران کو ان کی آئندہ کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ وہ عوام اور ملک کی بہتری کے لئے لگن اور عزم کے ساتھ کام کریں۔










