جموں/سری نگر// ایڈوکیٹ جنرل جموں اور سری نگر کے دفتر کے دونوں ونگز وں نے یومِ آئین کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر آج آئین کی تمہید پڑھی۔حلف برداری کی تقریب جموں کے دفتر میں ایڈوکیٹ جنرل جموں و کشمیر ڈی سی رینہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تمام لأ اَفسران، سرکاری وکلأ، افسروں اور ملازمین نے شرکت کی۔ شرکأ نے بلند آواز اور واضح الفاظ میں عہد لیا۔اِسی طرح سری نگر آفس کمپلیکس میں بھی اِسی تقریب کا اِنعقاد کیا گیا جس میں سینئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سری نگر محسن الشوکت قادری نے تمہید پڑھی۔’’تمہید‘‘کے پڑھنے میں تمام لأ اَفسران ، سرکاری وکلأ، افسروں اور ملازمین نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ایڈووکیٹ جنرل نے آئین کی اخلاقیات اور علامت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے لأ افسران، سرکاری وکلأ اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ قانون اور اِنصاف کے شعبے میں گڈ گورننس کے لئے اَپنی صلاحیتوں اور کوششوں میں اِضافہ کریں تاکہ آئین کے تمہید کی زندہ مثال ، سماجی، معاشی اور سیاسی اِنصاف، عقیدے اور عبادت کی آزادی کا احترام اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ حیثیت اور مواقع کی مساوات اور ان کے درمیان تمام بھائی چارے کو فروغ دینا جو فرد کے وقار اور قوم کے اتحاد اور سا لمیت کو یقینی بناتاہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے شرکأ کو آئین کے بنیادی مقصد کے حصول کے لئے شفافیت، جوابدہی، اَپنی ذمہ داریوں میں شراکت داری اور بنیادی طور پر دیانتداری کو یقینی بنائیں تاکہ آئین کے بنیادی اَصولوں کو بامقصد طریقے سے حاصل کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر دیگر شرکأ نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا ۔ پروگرام کا اِختتام آئین کی تمہید کو پڑھ کر ہوا۔










