محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

این ایچ ایم جموں وکشمیر نے ’جے کے اِی سہج ‘پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی

سری نگر//جموں و کشمیر نیشنل ہیلتھ مشن نے ہسپتال مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی ہے جس کا عنوان ’’جے کے ای سہج‘‘ہے۔یہ ایک الیکٹرانک نظام ہے جس میں مختلف قسم کی سہولیات بشمول ٹریشری کیئر، ڈسٹرکٹ ہسپتالوں، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں،بنیادی صحت مراکز اور کچھ نئی قسم کے پی ایچ سیز میں ہسپتال انتظامیہ کو آٹومیشن کرنے کا نظام ہے۔اِس اقدام کے تحت نفاذ کے پہلے مرحلے میں 585 سہولیات کا احاطہ کیا گیا ہے اور اسے مرحلہ وار دیگر سہولیات تک بڑھایا جائے گا۔ ’’جے کے اِی سہج ‘‘کو آؤٹ باؤنڈ کالنگ کے لئے ریپڈ اسسمنٹ سسٹم (آر اے ایس) اور 104 سینٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔سرکاری میڈیکل کالجوں کے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں کے زُمرے میں نفسیاتی امراض ہسپتال جموںاور اس کے بعد چیسٹ ڈیزیز ہسپتال جموں ، گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر، بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سری نگر اور جی ایم سی کٹھوعہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ضلعی ہسپتالوں کے زُمرے میں پہلے نمبر پر ڈی ایچ سانبہ اوراِس کے بعد ڈی ایچ پونچھ ، ڈی ایچ بانڈی پورہ ، گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں اور ڈی ایچ کولگام نے حاصل کیا ہے۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے زُمرے میں پہلے نمبر پر سی ایچ سی سیر نے حاصل کیا ہے ۔ اِس کے بعد سی ایچ سی بجی بہاڑہ ، سی ایچ سی یاری پورہ اور راجیو گاندھی ہسپتال جموں اور سی ایچ سی کریری نے حاصل کیا ہے۔پرائمری ہیلتھ سینٹروں ( پی ایچ سیز) اور یو پی ایچ سی ایس کے زُمرے میں پہلا درجہ پی ایچ سی کا کا پورہ نے حاصل کیا ۔ اِس کے بعد پی ایچ سی عشمقام ، پی ایچ سی زڈی بل ، پی ایچ سی مٹن اور پی ایچ سی بونیار نے حاصل کیا ہے۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ رینکنگ رجسٹریشن ، ای ایم آر( الیکٹرانِک میڈیکل ریکارد ) کی تبدیلی اور ستمبر 2022ء کے مہینے کے لئے جے کے سہج کے پورٹل پر اَپ لوڈ کئے گئے مریضوں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ سہولیات کی تفصیلی فہرست این ایچ ایم کی ویب سائت پر شیئر کی گئی ہے۔