سری نگر//ہر سال کی طرح اس سال بھی ایمز سکینڈری اسکول ہندوارہ نے اپنا گیارویں سالانہ دن آلو منایا ہے بڑے ہی ڈفرنٹ انداز میں ایمز سکول نے اپنا یوم تاسیس منایا ہے اس موقع پر ایمز سیکنڈری اسکول ہندوارہ میں ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایمز اسکول کے طلبا وطالبات نے کشمیری کلچر کے ساتھ دیگر پروگرامز پیش کئے تقریب کی شروعات حسب معمول تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کیا گیا اس انول ڈے پر اسکول ہذا کے طلباو طالبات اسکول کے پرنسپل۔چیرمین کے علاوہ ایس پی ہندوارہ شیمہ نبی قصبا۔اے ایس پی ہندوارہ۔ڈی ڈی سی چیرمین کپوارہ عرفان سلطان پنڈت پوری۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ غلام نبی۔پرنسپل ڈگری کالج ہندوارہ۔ڈی ڈی سی لولاب ناصر لون۔تحصیلدار ہندوارہ۔چیف ایجوکیشن افیسر کپوارہ عبدالحمید فانی ڈپٹی سی ای او منظور احمد۔پرویٹ سکول ایسوسیشن کے پریذڈنٹ جی این وار۔زونل ایجوکیشن افیسر ہندوارہ شبیر احمد بڈھانہ۔کشمیر نیوز سروس کے مدیر اعلی محمد اسلم بٹ۔ڈی ڈی سی ماور ڈی ڈی سی راجوار محمد سلیمان میر۔مونسپل کمیٹی لنگیٹ کے چیرمین ایڈوکیٹ شہنواز۔میڈیکل سپرٹنڈںت ہندوارہ ڈاکٹرنثار احمد وانی کے علاوہ دیگر معزین اسکول سٹاف اور والدین کی ایک خاصی تعداد موجود تھی دن بھر کی اس تقریب میں طلباء وطالبات نے مختلف ثقافتی، سائنس اورکشمیری کلچرل اخلاقی پروگرام پیش کیے۔ بچوں نے اسٹیج پر شاندار پرفارمنس دی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ سالانہ دن کی تقریب پر طلباء کی بڑی تعداد نے معززین کے سامنے اپنے ماڈل پیش کیے جس پر انہیں کافی سراہا گیا۔ تقریب کے حاشے پر اسکول کے پرنسپل افتخار نے سالانہ دن کی تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے تمام معززین کی خاصکر اسکول کے سٹاف کی ستائش کی۔ انہوں نے سالانہ رپورٹ بھی پیش کی، جس میں اسکول اور طلباء کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، خاص طور پر اساتذہ کے لیے جنہوں نے طلبائکو تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں تربیت دی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویٹ اسکول ایسوسیشن کے پریذڈنٹ جی این وار نے کہا ایمز سکول ہندوارہ کی تقریب ایک مختلف تقریب ہوتی ہے جس میں اسکول کے بچوں کی پرفانس سے اندازا لگایا جاتا ہے کہ ان بچوں کا کانفڈنس اور اسکول کی کارکردگی کا اندازا لگایا جاتا ہے میں کئی تقریبات میں جاتا ہوں لیکن ایمز اسکول ہندوارہ کے بچوں کی کانفڈنس ان کا ٹیلنٹ دیکھ کر میں بڑا خوش ہوجاتا ہوں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ہندوارہ کے بچوں کو کئی دور اسکول میںجانے کی ضرورت نہیں ہے ایمز اسکول اپنے جو پروڈکٹس تیار کرتا ہے ان بچوں کی پرفانس ٹیلٹ دیکھکر اسکول کس نتیجے پر ہے اس سے اسکول کی کارکدگی ظاہر ہوتی ہے ایک اور سوال میں وار نے کہا این ای میں ہمارے پرویٹ اسکول اچھے کام کا مظاہر رہا یے انہوں نے مزید کہا پرویٹ اسکول اپنی کامیابی کی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں اور پرویٹ اسکول اپنی بہترین کارکردگی اپنی پروفنس سے اپنا نام آگے بڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے طلباء کو بڑی لگن اور اپنی محنت سے آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہے ۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل افتخار نے بات کرتے ہوئے بتایا اسکول ہذا ہر سال اپنا انول ڈے سالانہ تقریب مناتا ہے اور آج آلو نام سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا اس دن بچوں کو سٹیج پر اپنی پرفانس دکھانے کا موقع ملتا ہے اور اپنی سال بھر کی کارکردگی کے ساتھ سکول کے ان بچوں کو ایواڈس اور اسناد سے نوازا جاتا ہے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو اپنی تعلیم کے ساتھ دیگر سپورٹس۔گانے۔مارشل آرٹ میں حصہ لیکر وہاں اپنی کامیابی حآصل کرنے کے لئے انہیں ایواڈ سے نوازا جاتا ہے اس سے بچوں کو ایک اچھا سپورٹ ملے تاکہ یہ بچے آگے جاکر اپنا نام کماسکے۔۔










