ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

ایمز سکینڈری اسکول ہندوارہ کا11واں یوم تاسیس

ہندوارہ//ہر سال کی طرح اس سال بھی ایمز سکینڈری اسکول ہندوارہ نے اپنا 11واں یوم تاسیس منایا ہے۔ اس موقع پر ایمز سیکنڈری اسکول ہندوارہ میں ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایمز اسکول کے طلبا وطالبات نے کشمیری کلچر کے ساتھ دیگر پروگرامز پیش کئے۔ تقریب کی شروعات حسب معمول تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابا دن بھر کی اس تقریب میں طلباء وطالبات نے مختلف ثقافتی، سائنس اورکشمیری کلچرل و اخلاقی پروگرام پیش کئے۔ بچوں نے اسٹیج پر شاندار پرفارمنس دی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ سالانہ دن کی تقریب پر طلبہ کی بڑی تعداد نے معززین کے سامنے اپنے ماڈل پیش کئے جس پر انہیں کافی سراہا گیا۔ تقریب کے حاشے پر اسکول کے پرنسپل افتخار نے سالانہ دن کی تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے تمام معززین کی خاصکر اسکول کے سٹاف کی ستائش کی۔ انہوں نے سالانہ رپورٹ بھی پیش کی، جس میں اسکول اور طلباء وطالبات کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، خاص طور پر اساتذہ کے لیے جنہوں نے طلباء کو تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں تربیت دی۔ اس سالانہ تقریب میں اسکول ہذا کے طلباو طالبات، اسکول کے پرنسپل،چیرمین ،ایس پی ہندوارہ شیمہ نبی قصبہ،اے ایس پی ہندوارہ،ڈی ڈی سی چیرمین کپوارہ عرفان سلطان پنڈت پوری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ غلام نبی،پرنسپل ڈگری کالج ہندوارہ،ڈی ڈی سی لولاب ناصر لون،تحصیلدار ہندوارہ،چیف ایجوکیشن افیسر کپوارہ عبدالحمید فانی، ڈپٹی سی ای او منظور احمد،پراویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار،زونل ایجوکیشن افیسر ہندوارہ شبیر احمد بڈھانہ،ڈی ڈی سی ماور ڈی ڈی سی راجوار محمد سلیمان میر،مونسپل کمیٹی لنگیٹ کے چیرمین ایڈوکیٹ شہنواز،میڈیکل سپراٹنڈنٹ ضلع اسپتال ہندوارہ ڈاکٹرنثار احمد وانی کے علاوہ دیگر معزین اسکول سٹاف اور والدین کی ایک خاصی تعداد موجود تھی۔