Lt Governor Sh Manoj Sinha paid homage to army bravehearts martyred during an anti-terror operation in Rajouri

ایل جی نے عظیم قربانی دینے والے ہندوستانی فوج کے بہادروں کو گل دائرے چڑھائے

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راجوری میں اِنسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران قوم کی خدمت میں عظیم قربانی دینے والے ہندوستانی فوج کے بہادروں کو گل دائرے چڑھائے اور اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہا،’’میں راجوری میں اِنسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اَپنی فوجی بہادروں کیپٹن ایم وی پرانجل، کیپٹن شبھم گپتا، ایچ اے وی عبدالماجد، ایل این کے سنجے بشت، پی ٹی آر سچن لاور کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اِظہار کیا۔‘‘