dooran

ایس کے آئی سی سی میں آڈٹ دیوس کی تقریبات کا شاندار اختتام

سرینگر//ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ اے جی آفس سرینگر میں آڈٹ دیوس کی اختتامی تقریب 19 سے 25 نومبر تک ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی تقریب کے شاندار اختتام کو پہنچی ۔ پی اے جی پرمود کمار اور ڈی اے جی عنابت خالق مہمانِ خصوصی اور وائس چانسلر سکاسٹ کے ، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور ایم ڈی ایس کے آئی سی سی سرینگر نے چراغ روشن کیا ۔ آڈٹ دیوس نے سی اے جی اور اے جی آفس کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ ہفتہ متنوع سرگرمیوں سے آشکار ہوا جس میں آڈٹ میراتھن کم کلین لینس ڈرائیو سے لیکر ایک جاندار ثقافتی شام شامل ہے۔ خون کے عطیہ کی مہم ، رنگولی اور پینٹنگ کے مقابلے اور کرکٹ ، فُٹ بال ، بیڈ منٹن ، والی بال اور شطرنج سمیت کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔ تعلیمی برادری نے سکاسٹ کے میں کوئز اور انٹر ڈیبیٹ یونیورسٹی /کالج مقابلوں کے ذریعے بھی حصہ لیا ۔ اس جشن نے نہ صرف اے جی آفس سرینگر کے کام کے بارے میں بیداری لائی بلکہ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے سے جی آفس جموں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے خاصی توجہ حاصل کی ۔ ثقافتی ، کھیلوں اور علمی سرگرمیوں کے اتحاد نے آڈٹ دیوس کے دوران اے جی آفس سرینگر کی متحرک مصروفیت اور کثیر جہتی تعاون کی مثال دی ۔ آڈٹ دیوس گورننس ، تعاون اور احتساب کے نئے دور کا آغاز کرتا ہے ۔