ایس پی کالج میں آرٹ نمائش کا انعقاد

سری نگر//ایس پی کالج سری نگر نے آج پرنسپل پروفیسر غلام جیلانی قریشی کی رہنمائی میں آرٹ نمائش کااِنعقاد کیا گیا۔نمائش کا آغاز شعبہ نباتیات سے کیا گیا جہاں شعبہ نباتیات کے سربراہ پروفیسر منظور احمد وانی نے نمائش کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔اسسٹنٹ پروفیسر پروفیسر میر خسرو نے طلباء کو اس طرح کی نمائشوں کے طلبہ کی حوصلہ افزائی، سمجھنے اور سیکھنے کے مواقع پر اثرات سے آگاہ کیا۔اس تقریب کا اہتمام کو سری راج تھانیم (اخبار ’’دی ہندو‘‘کے سابق صحافی) نے کیاتھا جنہوں نے مختلف قسم کے فن کارانہ تاثرات کا مظاہرہ کیا جس میں فن پاروں کا ایک متحرک مجموعہ اِکٹھا کیا گیا ۔ آخیر میں نمائش نے ہندوستان میں فنکارانہ صلاحیتوں کی ایک بھرپور ٹیپسٹری پیش کی۔