سری نگرمحکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں اگلے 2دنوں کیلئے موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے پھرکہاکہ 5سے8نومبرتک ہلکی سے درمیانی بارش اوربرف باری کاامکان ہے ۔خیال رہے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے31اکتوبر کوکئے اپنے ایک ٹویٹ میں بالائی اوردرمیانی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارشوں اوربرف باری کے75فیصد امکانات ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔اس دوران مسلسل تیسرے دن بھی جموں وکشمیر بالخصوص وادی میں دن بھر دھوپ چھائوںکاکھیل جاری رہنے کے بیچ کچھ وقت کیلئے کھلتی دھوپ نکلی ،جسکے باعث لوگوںنے کافی راحت محسوس کی ۔محکمہ موسمیات نے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران سری نگر سمیت شمال وجنوب ہلکی بارش ہونے کی بات کہتے ہوئے کہاکہ منگل اوربدھ کی درمیانی رات پورے کشمیرمیں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپرریکارڈکیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بدھ کی صبح کیاکہ جموں وکشمیرمیں 4نومبرتک موسم مجموعی طورپرخشک رہنے کاامکان ہے ۔تاہم انہوںنے یہ بات دوہرائی کہ 5سے8نومبر تک خطہ پیرپنچال کے آرپار مطلع ابرآلودرہے گا ،جس دوران بالائی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اوربرف باری کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے تاہم واضح کیاکہ اس دوران بھار ی برف باری ہونے کی توقع نہیں ہے جبکہ بالائی علاقوںمیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات نے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران سری نگر سمیت شمال وجنوب ہلکی بارش ہونے کی بات کہتے ہوئے کہاکہ منگل اوربدھ کی درمیانی رات پورے کشمیرمیں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپرریکارڈکیاگیا۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ منگل کی شام سے بدھ کوصبح ساڑھے8بجے تک سری نگرمیں 0.2ملی میٹر ،قاضی گنڈمیں ایک اعشاریہ 4ملی میٹر ،پہلگام میں7.9ملی میٹر ،گلمرگ میں 3.0ملی میٹر ،جموں شہرمیں زیرئو اعشاریہ دوملی میٹر ،بانہال میں0.6ملی میٹر اوربھدرواہ میں 5.6ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ۔انہوںنے کہاکہ اس دوران کشمیروادی میں کسی بھی جگہ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے نہیں رہا۔گلمرگ میں سب سے کم درجہ حرارت 1.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جبکہ پہلگام میں گزشتہ رات یعنی پیر اورمنگل کی درمیانی رات درج درجہ حرارت منفی6.0کے مقابلے میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 0.2ڈگری سینٹی گریڈ اورسری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت 5.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجوکہ پیر اورمنگل کی درمیانی رات ریکارڈ شدہ درجہ حرارت 7.6ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔










