اَتل ڈولو نے کیپکس،نبارڈاور سی ایس ایس کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج زراعت اور اِس کے متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران کی منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں یوٹی کیپکس ، سی ایس ایس ، نبارڈ اور زرعی پیداوار محکمہ کی ڈیلیورایبلز کا جائزہ لیا گیا۔ موجودہ مالی برس کے دوران کیپکس 2022-23 ء ، سی ایس ایس اور نبارڈ کے تحت محکمہ زرعی پیداوار او راس سے منسلک محکموں کی طرف سے کی گئی طبعی او رمالیاتی پیش رفت پر سیر حاصل بات چیت ہوئی۔میٹنگ میں ڈی جی سی اے ڈی جموں راجندر سنگھ تارا ، ڈی جی پلاننگ اے پی ڈی ایچ کے پرشار، ڈی جی فائنانس اے پی ڈی ڈاکٹر ایچ ایس اروڑہ ، ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما، ڈائریکٹر پی اینڈ ایم سکاسٹ جموں پروفیسر جیوتی کچرو، ایم ڈی جے کے ایگرو ڈاکٹر ارون منہاس کے علاوہ جوائنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر ( اِن پُٹس ) اے ایس رین او ردیگر اَفسران و ملازمین بھی موجود تھے۔دریں اثناء کشمیر میں مقیم سربراہوں اور متعلقہ محکمہ کے اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیاجنہوںان سکیموں پر اَب تک حصولیابیوں کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کی موجودہ صورتحال کے علاوہ جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو مکمل کرنے کے لئے اُٹھائے جانے والے اقدامات اورجموںوکشمیر کے کسان اور لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے چلائی جارہی مختلف سکیموں کی عمل آوری کے بارے میںجانکاری دی گئی۔وِی سی سکاسٹ جموں نے بھی میٹنگ کو زرعی شعبے میں یونیورسٹی کے کام اور مختلف اجزأ کے تحت طبعی و مالی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَفسران سے کہاکہ وہ ربیع موسم کے دوران معیاری بیجوں کی دستیابی کے عمل کو تیز کریں ۔اُنہوں نے افسران سے یہ بھی کہا کہ سی ایس ایس فنڈنگ کو صحیح طریقے سے اِستعمال کریں تاکہ سکیموں کے مقصد کو مکمل طور پر پورا کیا جاسکے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ دونوں خطوں میں کسانوں کو مناسب کھاد کی فراہمی کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔ اُنہوں نے جی آئی ٹیگنگ کے جلد تحفظ کے لئے کوشش کرنے پر بھی زور دیا۔