سری نگر//ایڈیشنل چیف سیکرتری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج جموںوکشمیر میں پی ایم کسان سکیم کے تحت چلائی جارہی مختلف سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ سیکرٹری اے پی ڈی ، کئی ضلع ترقیاتی کمشنران ( ضلع سطح کے چیئرمین پی ایم کسان) ، ریجنل ڈائریکٹر سروے ایںڈ لینڈ ریکارڈ جموں ( نوڈل آفیسر ) ، ڈسٹرکٹ نوڈل اَفسران ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر / جموں ، اسسٹنٹ کمشنران ریونیو ، چیف ایگری کلچر اَفسران ، جے اینڈ کے بینک کے نمائندے لمٹیڈ اور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی جبکہ جموں میں مقیم اَفسران ،ڈی ڈی سیز، اے ڈی ڈی سیز ، اے سی آرز ، سی اے اوز اور پی ایم کسان کے ضلعی صارفین نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیامیٹنگ میں پی ایم کسان کے حوالے سے اہداف ، حصولیابیوں ، زیر اِلتوأ اور صولیوں پر بحث و تمحیص ہوا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی کے ہر ضلع سے مختلف سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔میٹنگ کو اہداف ، حصولیابیوں اور ریونیو ریکارد اور اِی ۔کے وائی سی اَپ لوڈنگ وغیرہ کے بارے میں بتایا گیا۔اَتل ڈولو نے پی ایم کسان کے ضلعی سطح کے چیئرپرسن سے کہا کہ وہ کسی بھی مستفید کو سکیم کے لئے نااہل قرار دینے سے قبل اِس کی تصدیق کریں تاکہ نااہل اِستفادہ کنند گان کو اِس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہا کہ ان سے بھی وصولی کی جائے۔میٹنگ میں ناہل اِستفادہ کنند گان او راِنکم ٹیکس دہندگان سے اَب تک کی گئی وصولی پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس میں پی ایم کسان کی قسطیں تقسیم کی گئی ہیں۔میٹنگ میں پی ایم کسان کے ریونیو ریکارد کی بلک اَپ لوڈنگ ، اِی ۔ کے وائی سی زیر اِلتوأ او رمشن موڈ میں کلیئر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اُنہوں نے لیڈ بینک کو ہدایت دی کہ وہ پی ایم کسان کے اِستفادہ کنند گان کے بینک کھاتوں کو ان کے آدھار اور این پی سی آئی ( ڈی بی ٹی کے لئے) سے سچیوریٹ کریں۔ اُنہوں نے ضلع نوڈل افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ کسی بھی رہ جانے والے اہل مستحقین کی شناخت اور رجسٹریشن کے لئے ایک خصوصی مہم چلائیں تاکہ مستحقین تک فوائد پہنچ سکیں۔اَتل ڈولو نے دستاویزات کی درست تصدیق کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے ایگری کلچر اَفسران سے کہا کہ وہ موت کے معاملات، نااہلی اور خود رجسٹریشن کے معاملات کی زیر التوا ٔمنظوریوں کو تیز کریں۔










