اَتل ڈولو نے آر ایس پورہ کافیلڈ دورہ کیا اور کسانوں کے ساتھ بات چیت کی

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج جموں کے آر ایس پورہ علاقے کا تفصیلی دورہ کیا۔ اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں رام سیوک، پی آر آئی ممبران او رمحکمہ کے دیگر اَفسران بھی تھے۔دورے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے آر ایس پورہ زون کے گائوں کڈیال او ربڈیال میںاِستفادہ کنند گان ایس عطار سنگھ ، سکھ دیو سنگھ ، کلبیر سنگھ ،رامن گپتا کے چونے ، سٹرابیری ، امرود او راِنجیر کے باغات کا معائینہ کیا۔ َتل ڈولونے 100 کنال رقبے پر امرود کی کاشت کے لئے کڈیال کے کسان کے کھیت میں امرود سی وِی تائیوان گلابی کا پودا بھی لگایا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کڈیال میں ایک ترقی پسند کسان سُکھ دیو سنگھ کے کھیتوں میں ایک اِستفساری پروگرام کی صدارت بھی کی جس نے اَپنے کھیت میں ساگ ، سٹرابیری اور اَمرود کا شت کر کے کثیر درجے کی فصل کا نمونہ اَپنایا ہے۔ اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس علاقے میں باغبانی شعبے میںبالخصوص سٹرابیری ، امرود اور لیچی کے اعلیٰ کثافت والے باغات کی شجرکاری کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کسانوں کی مالی او رتکنیکی طورپر مدد کر رہا ہے اور انہیں اس سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔اُنہوں نے کاشت کاروں سے کہا کہ وہ اَپنے کھیتوں میں فصلوں کے تنوع کو اَپنائیں تاکہ وہ سال بھر کما سکیں۔دورانِ پروگرام ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مختلف محکمانہ سکیموں کے تحت صوبہ جموں کے سب ٹراپیکل علاقوں میں شجرکاری کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے کسانوں کو محکمہ کی مرکزی اور ریاستی معاونت والی مختلف سکیموں کے تحت دستیاب مراعات کے بارے میں آگاہ کیا اور اُن پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور مختلف اجرأ مثلاًبورویل ، جیوٹینک ، کسٹم ہائرنگ سینٹر وغیرہ کے فوائد حاصل کریں۔اَتل ڈولو نے سٹرابیری کے پودے لگانے پر زور دیا کیوں کہ یہ ایک مختصر مدت کی فصل ہے اور اس فصل کی کاشت کو اَپنا کر کسان اَپنی آمدنی میں کئی گنا اِضافہ کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کسانوں سے بھی اِستفسار کیا جنہوں نے چیئر کو باغبانی فصلوں بالخصوص سٹرابیری کے پودے لگانے سے ہونے والی آمدنی اور محکمہ باغبانی سے ہونے والے فوائد کے بارے میں بھی بتایا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے آر ایس پورہ زون کے مستفیدین کو ’’ آن فارم ہینڈ لنگ یونٹ ( پیک ہائوس) ‘‘ اور ’’ پاور ٹِلر‘‘ کے لئے منظور ی نامے بھی حوالے کئے ہیں۔بعد میں اَتل ڈولو نے گورنمنٹ گریپ فارم مرالیہ دورہ کیا اور انگورکے بو ور سسٹم کا معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے اَفسران پر انگور کے پودوں کی پیداوار بڑھانے اور پودے لگانے کے معیاری مواد کی تیار ی پر زور دیا تاکہ عام کسان مستفید ہوسکے۔