انڈیا الائنس کے لیڈران پاکستان کی نیوکلیئر پاور سے خوفزدہ ، ملک جو آٹا کیلئے بھیک مانگ رہا ہے وہ کیا ہمیں ڈرائے گئے

انڈیا الائنس کے لیڈران پاکستان کی نیوکلیئر پاور سے خوفزدہ ، ملک جو آٹا کیلئے بھیک مانگ رہا ہے وہ کیا ہمیں ڈرائے گئے

گزشتہ دس سالوں میں ہم نے جو کرکے دیکھا وہ کرنے کی آج تک کسی میں ہمت نہیں ہوئی / وزیر اعظم مودی

سرینگر // انڈیا اتحاد میں ایسے رہنما موجود ہیں جو پاکستان سے خوفزدہ ہیں اور جوہری طاقت کے خواب دیکھتے ہیں کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جس ملک کے پاس اناج خریدنے کی ہمت نہیں ہے ان سے ہم کیا خوفزدہ ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک کو ترقی پر پہنچانے کیلئے کام کیا ہے اور اس کے نتائج ہمارے پاس ہے ۔ وزیر اعظم نے سوال کرتے ہوئے کہا ’’ ہمیں بتا جائے کہ کشمیر سے لیکر ملک کے آخری حصہ تک کہاں ترقی نہیں ہوئی ، جہاں تشدد تھا وہ امن کا گہوارہ بن گیا اور ترنگا شان سے لہرا رہا ہے ۔ بہار کے مظفر پور لوک سبھا حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہندوستانی بلاک میں ایسے رہنما موجود ہیں جو پاکستان سے خوفزدہ ہیں اور جوہری طاقت کے خواب دیکھتے ہیں۔خیال رہے کہ یہ ریمارکس عبداللہ کے پاکستان کے ایٹم بم رکھنے اور چوڑیاں نہ پہننے کے بارے میں تبصروں کے پس منظر میں آئے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا ’’اگر پاکستان چوڑیاں نہیں پہنتا تو ہم ملک کو یہ پہنا دیں گے۔ میں جانتا تھا کہ ان کے پاس اناج نہیں ہے۔ اب، مجھے معلوم ہوا کہ ان کے پاس چوڑیوں کی مناسب سپلائی بھی نہیں ہے‘‘۔انہوں نے کہا ہمیں اپوزیشن کو غور سے دیکھنا چاہیے جو بظاہر بزدل اور ڈرپوک لوگوں سے بھری ہوئی ہے، جو پاکستان کو دہشت گردی پر کلین چٹ دیتے ہیں، سرجیکل اسٹرائیکس پر شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں… ان کے بائیں بازو کے اتحادی بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کر دیا جائے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ’’میرا تعلق کانگریس جیسے شاہی خاندان سے نہیں، میں ایک عاجزانہ پس منظر سے ہوں۔ میں غربت میں پلا بڑھا ہوں۔ میں پوری طرح سمجھ سکتا ہوں کہ تکلیفیں کیسی ہوتی ہیں۔ میں آپ کا درد سمجھ سکتا ہوں۔‘‘انہوں نے کہا ’’کانگریس جانتی ہے کہ وہ ترقی کے معاملے میں مودی کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور اس لیے اس نے اس الیکشن میں جھوٹ کا کارخانہ کھول دیا ہے۔ ریزرویشن کے معاملے میں کانگریس کی حالت ’چور مچائے شور‘ جیسی ہے۔ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن بابا صاحب امبیڈکر کے اصول کے خلاف ہے۔ یہ آئین بنانے والوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، یہ ایک ایسا گناہ ہے جس کی پیمائش نہیں کی جا سکتی۔ ‘‘ ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کسانوں کیلئے ترقیاتی کام بی جے پی نے ہمیشہ ترجیحات میں رکھا ہے ۔انہوں نے مزید کہا اب کانگریس کے سارے جھوٹ پوری طرح کھل چکے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دفعہ 370کی منسوخی کو پانچ سال ہو گئے آج دیکھو سیاحوں کا کتنا رش وہاں ہے اور کس طرح سے رات دیر گئے تک دکانیں کھلی ہوتی ہے اور سیاح گھوم رہے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمال صرف ہم نے کرکے دیکھا کہ جس جگہ تشدد عام تھا وہ امن کا گہوارہ بنایا گیا ۔ کانگریس حکومت میں کبھی بھی ملک کی ترقی نہیں ہوئی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک کو ترقی پر پہنچانے کیلئے کام کیا ہے اور اس کے نتائج ہمارے پاس ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کسانوں کیلئے ترقیاتی کام ، طلباء کیلئے نیٹ اور لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں با ختیار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گئے ۔ انہوں نے اس الزام کو دہرایا کہ کانگریس اور آر جے ڈی جیسی جماعتیں جنہوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے ’’بھتہ خوری اور اغوا کو پنپنے دیا‘‘، مسلمانوں کو اپنے ووٹ بینک کی سیاست کو آگے بڑھانے کے لیے تحفظات دیں گے، لیکن مزید کہا کہ جب تک میں میں زندہ ہوں، میں ایسا نہیں ہونے دوں گا‘‘۔