محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

انٹرنیشنل اسلامک سکول ہندوارہ نے منایا سالانہ دن

طلبہ ،والدین،اسٹاف ممبران اورمعززشہریوںکی شرکت

ہندوارہ//انٹرنیشنل اسلامک سکول نے انورنامنٹ ہال ہندوارہ میں سالانہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں بچوں نے اسلامی طریقے سے اپنے پروگرام پیش کیا۔جے کے این ایس نمہ نگار طارق راتھر کے مطابق اس تقریب کی شروعات تلاوت کلام پاک سے ہوئی اور اس کے بعد نعت شریف کا بھی پیش کیا گیا اس انول ڈے پر اسکول ہذا کے طلباو طالبات کے علاوہ اسکول کے چیرمین۔پرنسپل ودیگر سٹاف کے علاوہ والدین اور ہندوارہ میڈیا ایسوسیشن کے ممبران موجود تھے۔ دن بھر کے اس تقریب پر والدین، طلباء کے رشتہ دار ، اسٹاف ممبران، مقامی افراد اور بچوں کی ایک خاصی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں طلباء نے مختلف ثقافتی، سائنس اور اخلاقی پروگرام پیش کیے۔ بالخصوص اسلامی طرز کے پروگرامز پیش کئے گئے۔ بچوں نے اسٹیج پر شاندار پرفارمنس دی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ سالانہ دن کی تقریب پر طلباء کی بڑی تعداد نے معززین کے سامنے اپنے ماڈل پیش کیے جس پر انہیں سراہا گیا۔ انٹرنیشنل اسلامک سکول اسکول کے ایڈمنسٹریٹر طاریق رحیم نے سالانہ دن کی تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے اساتذہ کی ستائش کی۔ انہوں نے سالانہ رپورٹ بھی پیش کی، جس میں اسکول اور طلباء کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، خاص طور پر اساتذہ کے لیے جنہوں نے طلباء کو تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں تربیت دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے طلباء کو بڑی لگن اور اپنی محنت سے آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہے اور ہم ان بچوں کو مروجہ تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراست کرتے ہیں اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے بھی سکول کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کا مقصد طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اور اسکے ساتھ ساتھ انہیں دینی تعیلم احادیث سے بھی روشناس کرنا ہے انشاء اللہ اسکول کی بہتری کارکردگی اور بچوں کی کامیابی کی ایک مثال قائم ہوگی۔ تقریب کے حاشے پر ہندوارہ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر عاطف قیوم نے مقررین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انگریزی اور اردو کے ساتھ ہمیں پہلے اپنی مادری زبان کو بھی فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بچوں اور ان کے والدین سے استدعا کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس مادری زبان سے دور نہ کریں۔