dooran

اننت ناگ میں ’’ وکشت بھارت سنکلپ یاترا ‘‘ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی

اننت ناگ//مرکزی جوائینٹ سیکرٹری وزارت برائے ترقی شمال مشرقی علاقہ ( ڈی او این ای آر ) انگشومن ڈے ، نامزد ضلع پربھاری آفیسر اننت ناگ نے آج ضلع کا دورہ کیا اور جاری ’’ وکشت سنکلپ یاترا ‘‘ کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے پربھاری افسر کو آنے والے ’ وکشت سنکلپ یاترا ‘ کے ضلعی منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ مرکزی جوائینٹ سیکرٹری نے یاترا میں شامل ضلع افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی اور انتظامات کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ بات چیت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، کمیونٹی کی شمولیت اور مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی جیسے مختلف پہلوؤں پر پہل کے اثرات کا جائیزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ انہوں نے اس اقدام میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کمیونٹی کی مستقل شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ’’ وکشت بھارت سنکلپ یاترا ‘‘ کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری ایجنسیوں ، مقامی حکام اور عوام کے درمیان مسلسل تال میل کی ضرورت پر زور دیا ۔ مرکزی جوائیینٹ سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ یاترا کے انتظامات کو موثر طریقے سے مربوط کرنے کے علاوہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور ریسورس پرسنز کیلئے تربیتی سیشن کا اہتمام کریں ۔ میٹنگ کے دوران مختلف اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں ایم وشوکرما ، پی ایم اجولا یوجنا ، پی ایم مدرا لون ، پی ایم ای جی پی ، ممکن ، پوشن ابھیان ، آیوشمان بھارت ، پی ایم جے اے وائی ، پی ایم غریب کلیان انا یوجنا ، دین دیال انتودیا یوجنا ، پی ایم آواس یوجنا ، پی ایم کسان سمن ، کسان کریڈٹ کارڈ ، سوچھ بھارت ابھیان ، ہر گھر جل ۔ جل جیون مشن وغیرہ شامل ہیں ۔ پربھاری افسر نے ’’ وکشت بھارت سنکلپ یاترا ‘‘ کے مثبت اثرات پر اعتماد کا اظہار کیا اور ضلع اننت ناگ کی ہمہ گیر ترقی کے تئیں حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ میٹنگ میں ڈی ڈی سی ، اے ڈی سی ، جوائینٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، اے سی آر ، ڈی پی او آئی سی ڈی ایس ، اے ایس پی ، اے سی پی ، اے سی ڈی ، ڈی پی او ، بی ڈی اوز اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔