جموں//سیکرٹری محکمہ کان کنی امیت شرما نے سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں کان کنی شعبے سے متعلق مختلف اَمور کے بارے میں کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے سینئر اَفسران اور محکمہ کان کنی کے تمام شراکت داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جیالوجی اور مائننگ اوپی بھگت، جوائنٹ ڈائریکٹرا ن جی اینڈ یم جموں/ کشمیر ، تمام ڈسٹرکٹ منرل اَفسران ، لیسیز ، کولہو یونٹ اور اینٹوں کے بھٹہ ہولڈروں کے نمائندے ، ایم ڈی ایل ہولڈروں کے علاوہ کان کنی اور متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔سیکرٹری نے محکمہ کان کنی کے تمام شراکت داروں یعنی سٹون کرشر یونٹ ہولڈروں ، مائننگ لیسیوں ، اینٹوں کے بحتے ہولڈروں ، منرل ڈیلر ہولڈروں کے لئے ہر قسم کے خام اور تیار مال کی ٹرانسپورٹیشن میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے وزنی پلوں کی تنصیب کے لئے مشورے کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزنی پلوں کو معدنیات کی خرید فروخت اور ٹرانسپورٹیشن میں اِنتہائی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ سے تیار کردہ اِی ۔ مارکیٹ پلیس / اِی۔ چالان ویب پورٹل کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر انوائرنمنٹ امپیکٹ اسسمنٹ اَتھارٹی کے وضع کردہ تازہ فارمیٹ کے مطابق نئے تراشے گئے مائنرمنرل بلاکوں اور اِی ۔ آکشنڈ مائنر منرل بلاکوں کے سلسلے میں سنگل وِنڈو سسٹم کے تحت شراکت داروں محکمہ کے پاس زیر التوأ این او سیز کا اِجرأ اور شراکت دار محکموں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی اِی۔ نیلامی کے بارے میں بروقت کارروائی کی جاسکے۔سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ مختلف عمل آوری ایجنسیوں کی طرف سے درکار شارٹ ٹرم پرمٹ کے اجرأ سے متعلق مسائل کو حل کریں تاکہ قومی اہمیت کے متعدد منصوبوں جیسے رِنگ روڈ ، ایکسپریس وے اور پی ایم جی ایس وائی کے تحت ریاستی ملکیت کے دیگر منصوبوں پر تعمیراتی کاموں میں سہولیت فراہم کی جاسکے۔میٹنگ میں قومی اہمیت کے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں مصروف مختلف سرکاری محکموں کی عمل آوری ایجنسیوں کے ذریعے اِستعمال کئے جانے والے میٹریل کے لئے جیالوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دئیے جانے والے رائیلٹی کلیئر نس سر ٹیفکیٹ سے متعلق اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ریاستی خزانے کو نقصان سے بچاجاسکے۔میٹنگ میں لیسیز ، کولہو یونٹ اور اینٹوں کے بھٹہ ہولڈروں ، ایم ڈی ایل ہولڈروں وغیرہ کے نمائندوں نے بھی اَپنے مسائل اور مطالبات پیش کئے اور ان کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا۔اِس سے قبل ڈائریکٹرجیالوجی اینڈ مائننگ نے میٹنگ کو مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے کام اور مائننگ سیکٹر کے زیر اِلتوأ مسائل کو جلد نمٹانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔










