سری نگر //20ویں صدی کے فارسی زبان کے مشہور کشمیری شاعرخواجہ محمد امین دراب کی نادرتصنیفات اورکشمیری آرٹ کی نمائش امرسنگھ کلب سری نگرمیں گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے ،جس میں بڑی تعداد میں لوگ بشمول نوجوان شرکت کرکے تاریخی کتابوں ،قران پاک کے نادرنسخوں،نوادرات اورکشمیری آرٹ یعنی دستکاری کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے امرسنگھ کلب سری نگرمیں ایک اہم نمائش کی شروعات کی گئی ،جس میں 20ویں صدی کے فارسی زبان کے مشہور کشمیری شاعرخواجہ محمد امین دراب کی نادرتصنیفات،نوادرات اورکشمیری آرٹ یعنی دستکاری کے نمونے رکھے گئے ہیں ۔معروف خاتون سماجی کارکن نگہت شفیع پنڈت نے اس نمائش کااہتمام ہیلپ فائونڈیشن اوردرابوخاندان کے اشتراک سے کیا ہے ۔اس نمائش کودیکھنے کیلئے ادب اورتاریخ سے دلچسپی رکھنے والے مردزون آرہے ہیں ،جن میں نوجوان لڑکیاں اورلڑکے بھی شامل ہیں ۔منتظمین کاکہناہے کہ اس نمائش کامقصد نوجوان نسل کواسبات سے روشناس کراناہے کہ کشمیری ادیبوں ،شاعروں اوردستکاروںنے ماضی میں کیا کچھ کارنامے انجام دئیے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے یہاں20ویں صدی کے فارسی زبان کے مشہور کشمیری شاعرخواجہ محمد امین دراب کی تصانیف کیساتھ ساتھ فارسی زبان کی دیگر مشہور کتابوں ،ہاتھ سے لکھے گئے قران پاک کے کئی نسخے اوردستکاری کوبھی دستیاب رکھاہے ۔










