Fear and terror due to the presence of wild animals in Ashbar Nishat

اشبر نشاط میں جنگلی جانوروں کی موجودگی سے خوف ودہشت

جنگلی جانوروں کوبستیوں کی طرف روکنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات اٹھانے کی اشدضرورت /ماہرین

سرینگر//جنگلی جانوروں کا بستیوں کی طرف رُخ کرنے کاسلسلہ ہنوزجاری اشبر نشاط میں ریچھ دندناتے پھیررہے ہیں جسے لوگوں میںخوف و دہشت پھیل گیاہے ۔وائلڈلائف محکمہ کی جانب سے جنگلی جانوروں کومحفوظ مقامات کی طر ف منتقل تو کیاجارہاہے تاہم پیٹ کی آگ کوبجھانے کے لئے جنگلی جانور بستیوں کارُخ کرنے ہرمجبورہ رہے ہیں جب تک نہ اس صورتحال پرقابوپایاجائے تب تک جنگلی جانوروں کوروکنامشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے ۔ا ے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے اشبر نشاط میں جنگلی جانور بستیوں کارُخ کرنے پرمجبور ہو گئے ہیں علاقے میں چار سے پانچ ریچھ دنداناتے گھوم پھیر رہے ہے جسکی وجہ سے لوگوں کاگھروں سے باہر نکلنامشکل بن گیاہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق وائلڈلائف محکمہ کی جانب سے بستیوںکارُخ کرنے والے جنگلی جانوروں کوقا بوکرکے مقامی مقامات کی طرف تولے جایا جاتاہے تا ہم چنددن کے بعد جنگلی جانور پھر بستیوں کارُخ کررہے ہیں اور ایسے جانوروں کوپیٹ کی آگ بجھانے کی فکررہتی ہے۔ لوگوں پر حملہ اور ہورہے ہیں جنگلی جانوروں کے ان حملوں میں عام شہری متاثرہوتے ہیں ۔لوگوں کے مطابق جنگلی جانوروں کوروکنا ناممکن ہے جب تک نہ جنگلی جانوروں کی غذائی اجناس کو یقینی بنانے کے لئے جنگلوں میں اقدامات اٹھائے گئے۔ لوگوں کاکہناہے کہ جنگلوں میں کئی طرح کے ثمردار درخت ہوا کرتے تھے ا ورانسانی مداخلت جنگلوں میںبڑھ جانے سے یہ ثمردار درخت تیح تیغ کیئے گئے جنگلوں میں قلت پیدا ہوگئی یہی وجہ ہے کہ جنگلی جانور بستیوں کارُخ کررہے ہیں اور ان کی جانوں کو خطرہ د پیش رہتاہے اور جنگلی جانور عام لوگوں کے لئے وبال جان بن جاتے ہیں ۔ماہرین نے بھی وائلڈ لائف محکمہ کومشورہ دیاہے کہ ٹھوس بنیادوں پراقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ جنگلی جانوروں کوبستیوں کارُخ کرنے سے روکا جاسکے ۔