farooq abdullah

اسمبلی انتخابات اہم ،لوگ مذہب کے نام پرووٹ نہ دیں:ڈاکٹر فاروق

جموں// نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو کہا کہ جناح میرے والد شیخ عبداللہ سے ملنے آئے تھے لیکن شیخ صاحب نے ان سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی پارٹی نے کبھی پاکستان سے ہاتھ نہیں ملایا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر کے اکھنور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے،ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہم نے کبھی پاکستان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔انہوںنے کہاکہ جناح میرے والد سے ملنے آئے تھے لیکن ہم نے ان سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ڈاکٹر فاروق کاکہناتھاکہ ہمیں اس کی خوشی ہے، کیونکہ پاکستان میں لوگ بااختیار نہیں ہیں۔انہوں نے عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں انتخابات کا مطالبہ بھی کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ وعدے ایک گورنر پورے نہیں کر سکتا اور یہ انتخابات اہم ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم سے یہاں 50ہزار نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ کہاں ہیں؟ ہمارے ڈاکٹر، نرسیں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ہمارے بچے سب بے روزگار ہیں،یہ کوئی گورنر نہیں کر سکتا، آپ اسے جوابدہ نہیں ٹھہرا سکتے۔اس لئے انتخابات اہم ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنی تقریر میں مذہب کے بارے میں بھی بات کی اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے ’ہندئو خطرے میں ہیں‘ کے ریمارک کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی مذہب برا نہیں ہوتا، اس کے انسان بدعنوان ہوتے ہیں، کوئی مذہب نہیں، وہ انتخابات کے دوران’’ہندو خطرے مائی ہیں‘ کا بہت زیادہ استعمال کریں گے، لیکن میری آپ سے درخواست ہے کہ اس کا شکار نہ ہوں۔

پارٹی نئی دہلی کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں:ڈاکٹر فاروق
سری نگر//نیشنل کانفرنس کے اگلے صدارتی الیکشن سے دستبردارہونے کے ایک روز بعدسابق وزیراعلیٰ اوررُکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ جب بھی جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات ہوں گے، وہ یقینی طورپرالیکشن لڑیں گے۔جے کے این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں میں نامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے اسبات کااعادہ کیاکہ وہ پارٹی کے اگلے صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ۔انہوںنے کہاکہ میں 5 دسمبر کو ہونے والے پارٹی کا صدارتی انتخاب نہیں لڑئوں گا۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر افواہوں کی جگہ ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کاکہناتھاکہ جب بھی اسمبلی انتخابات ہوں گے میں یقینی طور پر لڑوں گا۔انہوںنے کہاکہ 5 دسمبر کو پارٹی ڈیلی گیٹس نئے صدر کاانتخاب عمل میں لائیں گے لیکن میں یہ انتخابات نہیں لڑوں گا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ1996 میں نیشنل کانفرنس کے علاوہ کوئی اور پارٹی نہیں تھی۔ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ یہ این سی ہی کی حکومت تھی جس نے رہبر تعلیم کے تحت اساتذہ کو ملازمت دی اور 300 ڈاکٹروں کی تقرری عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے نیشنل کانفرنس کی حکمت عملی تیار ہے اور پارٹی انتخابات کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اُن کی پارٹی پرامن جموں و کشمیر اور نئی دہلی کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہے۔