اتل ڈولو نے جموں ڈویژن میں کسانوں کی پیداواری تنظیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

جموں//محکمہ زراعت کی پیداوار کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں کسانوں کی پیداواری تنظیموں ( ایف پی اوز ) اور جموں ڈویژن میں کئے گئے کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ منعقد کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے یہ جائیزہ میٹنگ فروری 2020 سے مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں ( سی ایس ایس ) کے تحت تشکیل دی گئی فارمر پروڈیوسرس آرگنائیزیشن ( ایف پی او ) کی طرف سے کی گئی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے بلائی تھی ۔ وائس چانسلر سکاسٹ جموں جے پی شرما ، زراعت اور متعلقہ محکموں کے ایچ او ڈیز کے علاوہ متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کے نمائندے بھی میٹنگ میں موجود تھے اور جموں ڈویژن میں ایف پی اوز کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ۔ میٹنگ میں نابارڈ جیسی ایجنسیوں کے متعلقہ حکام ، ایف پی اوز کے سی ای اوز کے ساتھ مختلف ایجنسیوں کے ساتھ کام کرنے والے سی بی بی اوز بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ چیف ایگریکلچر آفیسرز ( سی اے او ) اپنے متعلقہ اضلاع میں کام کرنے والے ایف پی اوز کی مناسب نگرانی کریں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ زراعت سے منسلک شعبے فارمرز پروڈیوسر آرگنائیزیشن ( ایف پی اوز ) کی آف فارم سرگرمیوں کیلئے محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جموں ڈویژن کے 10000 ایف پی اوز کی مرکزی اسپانسرڈ سکیم سی ایس ایس کے تحت سی بی بی اوز اور ایف پی اوز کی مالی حالت کا بھی جائیزہ لیا ۔ جائیزہ میٹنگ کے دوران نابارڈ جے اینڈ کے کے ساتھ فارمرز پروڈیوسر آرگنائیزیشن ( ایف پی او ) کی مختلف سرگرمیوں اور فروغ کے حوالے سے ایک پاور پوائینٹ پریذنٹیشن بھی دی گئی ۔