نئی دہلی: اتراکھنڈ حکومت نے چہارشنبہ کو توانائی کے شعبے کی کمپنی جے ایس ڈبلیو نیو انرجی لمیٹڈ کے ساتھ 15000 کروڑ روپے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ، جس کے تحت الموڑہ میں 1500 میگاواٹ کے دو پمپ اسٹوریج تیار کرکے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس معاہدے پر وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کی موجودگی میں قومی دارالحکومت میں گلوبل انویسٹر سمٹ کے روڈ شو کے دوران دستخط کیے گئے ۔ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی تعاون کا یہ معاہدہ (ایم او یو) 1000 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ یہ معاہدہ ایک بڑی آبادی کو پینے کے پانی کی فراہمی اور زراعت کے لیے آبپاشی کی سہولیات فراہم کرے گا۔اس موقع پر مسٹردھامی نے کہا کہ یہ معاہدہ ریاست میں پمپ اسٹوریج پلانٹ، سیمنٹ، اسپورٹس، ٹریننگ سینٹر، پینے کے پانی، کماؤن کے مندروں کی بحالی کی مانسکھنڈ مندر مالا اسکیم کی تزئین کاری کے شعبے میں تعاون فراہم کرے گا۔ اس کے تحت جے ایس ڈبلیو انرجی 1500 میگاواٹ صلاحیت کے الموڑہ میں دو خود ساختہ پمپ اسٹوریج پروجیکٹس قائم کرنے کے منصوبے پر کام کرے گی، جو اگلے پانچ چھ سالوں میں تیار کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں الموڑہ کے جوسکوٹ گاؤں میں سائٹ-1 میں یہ اسکیم نچلے آبی ذخائرکوسی ندی سے 8-10 کلومیٹر کے فاصلے پر تجویز کی گئی ہے اور الموڑہ کے کرچون گاؤں میں سائٹ-2 میں یہ بالائی آبی ذخائر کوسی ندی سے 16 کلومیٹر کے فاصلے پر تجویز کردہ یہ اسکیم ایک بڑی آبادی کو پینے کے پانی کی فراہمی اور زراعت کے لیے آبپاشی کی سہولیات فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی یہ اسکیم 1000 لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔










