result

JKAS-2022 امتحان کے نتائج،218اُمیدوار منتخب

ضلع بارہمولہ کے 10ہونہار نوجوان بھی شامل ,چانکیہ اکیڈمی کے18طلبہ منتخب،3اُمیدوار ٹاپ10میں شامل

سری نگر//شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے 10ہونہار نوجوانوںنے JKAS-2022کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اپنے تابناک وپُروقار مستقبل کی جانب پہلا بڑا قدم بڑھایا۔ادھر سری نگرمیں قائم چانکیہ آئی اے ایس اکیڈمی کے 18طلبہ نے JKAS امتحان میں کوالیفائی کیا،جن میں سے3اُمیدوار ٹاپ10میں شامل ہیں ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق منگل کی شام جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن JKPSCکی جانب سے JKAS-2022کے امتحانی نتائج ظاہر کئے گئے ۔ جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن میں کل 220 آسامیوں کو پر کرنے کے لیے بھرتی مہم چلائی ہے۔ کل218 امیدواروں کو متعلقہ میڈیکل بورڈ کے سامنے طبی معائنے کیلئے رپورٹ کرنے کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ طبی معائنہ23 اگست اور 24 اگست 2023کو ہوگا۔ضلع بارہمولہ سے جن 10اُمیدواروںنے JKAS-2022کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ،اُن میں باسق نصیر خان ساکنہ کرالہ ویٹھ کنزر ، ارشد رمضان ساکنہ کھور شیرآباد پٹن، تبسم فاروق ساکنہ سری وار پورہ پٹن،ڈاکٹر قیصر ماگرے ساکنہ وحدت پورہ ہدی پورہ رفیع آباد ، عاصم زرگرساکنہ اولڈ ٹاؤن بارہمولہ، فرحانہ بیگ چندوسہ بارہمولہ،القاء حسن ساکنہ اقبال نگر سوپور ، ارندیپ کور ساکنہ اوپلنہ بارہمولہ ، اطہر حمیدساکنہ ٹنگمرگ بارہمولہ اور طارق احمد چالکوساکنہ اوڑی بارہمولہ بھی شامل ہیں ۔ادھر سری نگرمیں قائم چانکیہ آئی اے ایس اکیڈمی کے 18طلبہ نے JKAS امتحان میں کوالیفائی کیا،جن میں سے3اُمیدوار ٹاپ10میں شامل ہیں ۔معلوم ہواکہ چانکیا آئی اے ایس اکیڈمی سری نگر سینٹر (براڈوے ایجوکیشن ہب) نے شاندار تعلیمی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے، اکیڈمی کے 18 امیدواروں نے جے کے اے ایس 2022 کی سلیکشن لسٹ میں جگہ بنائی ۔ چانکیا آئی اے ایس اکیڈمی سری نگر سینٹرکے3اُمیدواروںنے ٹاپ10پوزیشنوں میں جگہ بنائی ۔اس نجی کوچنگ مرکز کے جن اُمیدواروں نے JKAS-2022کے امتحان کو پاس کیا،اُن میں محمد حذیف (رینک4)، معین خان (رینک5)، بشریٰ اشرف (رینک6)، سیف اللہ (رینک20)، نہال پنڈت (رینک 25)، ڈاکٹر مسرور غیاث (رینک49)، عارف حسین (رینک 50) ، مدثر زمان (53ویں)، سحرش مہراج (رینک62)، نامیہ آزاد (رینک 94)، عشرت سلطانہ (رینک 118)، منظر علی (رینک136)، اطہر حامد بخشی (رینک 154)،شاہدہ اختر (رینک157)، سید جسیرہ (رینک 172)، باسط نبی (رینک 206) اور عاصم شفیع (رینک207)شامل ہیں۔