dooran

چیف سیکرٹری نے سوجیت مٹو کی والدہ کے اِنتقال پر رہائش گاہ جاکر تعزیت کی

جموں// چیف سیکرٹری اتل ڈول اپنے پی اے سوجیت مٹو کی والدہ شاریکا مٹو کے اِنتقال پراُن کی رہائش گاہ پر جاکر اظہار ِ تعزیت کی۔چیف سیکرٹری نے اِس مشکل گھڑی میں ہمدردی اور تسلی کے کلمات اَدا کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ وقت گزارا ۔ اُنہوں نے مرحومہ کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعاکی اور سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کااِظہار کیا۔ محترمہ شاریکا مٹو جن کا تعلق سری نگر کے وژار ناگ علاقے سے تھا ،ایک باعزت اور معزز خاتون تھیں۔ اُن کے اِنتقال پر دوستوں ، رشتہ داروں اور خیر خواہوں نے گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے ۔اَتل ڈولو نے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ وہ اس صدمے میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے اچانک انتقال سے پیدا ہونے والے غم کو بخوبی محسوس کرتے ہیں۔ اُنہوں نے ذاتی نقصان کے لمحات میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کی اہمیت پر زور دیااور اس دُکھ کی اس گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا۔