ماسکو/یو این آئی/ روس کے صدر ولادیمیر پوتن دسمبر کے آغاز میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کیلئے ہندوستان آئیں گے ۔ پوتن کے اس دورے میں کچھ اہم معاہدے ہونے کی امید ہے ، پوتن کا ہندوستان کا یہ دورہ تقریباً چار برسوں بعد ہو رہا ہے ۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کے روز صحافیوں کو بتایا کہ پوتن کے ہندوستان دورے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پیسکوف نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ روس کے خاص تعلقات ہیں اور روس انہیں بہت اہمیت دیتا ہے ۔










