سرینگر//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے گاندھی جینتی کے موقع پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو قوم کے باپ مہاتما گاندھی کی یومِ پیدائش پر گرمجوشی سے مبارکباد دی ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گاندھی جی کی سچائی ( ستیہ ) ، عدم تشدد ( اہنسا ) ، امن اور انسانیت کی لازوال تعلیمات آج کے دور میں اور بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہیں ، جہاں دُنیا تنازعات ، تقسیم اور سماجی نااتفاقی سے دو چار ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ’’ گاندھی جی نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر دی ۔ انہوں نے چھوا چھوت ، ذات پات کے نظام اور عدم مساوات جیسے سماجی برائیوں کے خلاف غیر متزلزل جدوجہد کی اور انصاف ، ہمدردی اور سب کیلئے مساوات کیلئے کھڑے رہے ۔ ‘‘ عمر عبداللہ نے زور دیا کہ گاندھی جی کا فلسفہ دنیا بھر میں نسلوں کو متاثر کرتا رہتا ہے اور رواداری ، ہم آہنگی اور بھائی چارے پر مبنی معاشرہ بنانے کیلئے رہنما روشنی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ’’ موجودہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم ان کے اصولوں کو اپنائیں اور سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے ایک منصفانہ اور جامع معاشرہ بنائیں ۔ ‘‘ انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ گاندھی جی کی زندگی سے تحریک حاصل کریں اور اپنی روز مرہ کی زندگی میں امن ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی احترام کے اقدار کو برقرار رکھیں ۔
دفعہ 370 کی منسوخی سے وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کی تقدیر بدل دی
ملک کی طویل ساحلی پٹی کی سلامتی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل
ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ،تاہم کچھ عناصر کو یہ ہضم نہیں ہوتا
لداخ کے ایل جی ونے کمار سکسینہ جسٹس بھاٹی
نئے لیبر کوڈ کے تحت ملازمین کیلئے ایک بڑی خوشخبری !!!
بینک یونینوں کی 11 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال
اگست میں گھریلو کھانے کی لاگت میں معمولی اضافہ
الیکٹرک ٹرکوں کی خرید و استعمال میں آسانی
آٹھویں پے کمیشن میں پنشن نظرثانی پر وضاحت کی درخواست
’پہلے آئی ایف ایف جے کے‘کے جے اینڈ کے سلیکٹ سیکشن کیلئے پانچ فلمیں منتخب کی گئیں










