انجمنِ ادب گاندربل کا سلسلہ وار آن لائن پروگرام “سون لفظ تہ تہنْد خیال”

براہ راست گوگل میٹ کے ذریعے کامیابی سے ہوا منعقد

سرینگر // انجمنِ ادب گاندربل کے زیر اہتمام سلسلہ وار آن لائن پروگرام “سون لفظ تہ تہنْد خیال” کا 206 واں شمارہ مورخہ یکم اگست 2025ء بروزِ جمعہکامیابی سے منعقد ہوا۔ اس نشست میں منتخب لفظ “آسمان” رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر جن معزز شعرائے کرام نے اپنے کلام کے ذریعے لفظ “آسمان” کو فنی مہارت اور فکری بلندی کے ساتھ پیش کیا ان میں قسم الدین تنہا،اظہر نذیر، ناصر منور، مولوی ریاض ہاکباری، رفاقت حفیظ، صباء رفائی، غلام احمد شوقین، معصوم مقبول، انجینئر عبدالمجید شہباز وانی گامی، میر بشیر احمد وانگتی، غلام حسین شبنم، ایاز شکیل گاندربلی قابل ذکر ہیں۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق پروگرام کی صدارت معروف شاعر فیاض تلگامی نے کی۔ نظامت کے فرائض اظہر نزیر (صدر انجمنِ ادب گاندربل) نے انجام دیے، جبکہ واحد حسن چھترگلی (جنرل سیکرٹری) نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔شیخ بشیر نے پروگرام کی بدلتی ہوئی نویت پر اپنے موثر تاثرات پیش کیے۔ پروگرام کے اختتام پر محمد عارف کمہار نے تحریکِ شکرانہ پیش کیا۔یہ پروگرام اس بار روایتی واٹس ایپ نشریات کے بجائے Google Meet کے ذریعے براہِ راست نشر کیا گیا، جس سے سامعین وناظرین کو شعرا ئے کرام کا کلام براہِ راست سننے کا منفرد موقع ملا۔