جموں//فوڈ ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افئیرز ، ٹرانسپورٹ اور ٹرائبل افئیرز کے وزیر جاوید احمد رانا نے سول سیکرٹریٹ جموں میں فوڈ ، سول سپلائیز اینڈ کنزیو افئیرز ڈیپارٹمنٹ کی اپنی پہلی ریویو میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں محکمے کے مجموعی کام کاج ، جاری اصلاحات اور کلیدی اقدامات کا جائیزہ لیا گیا ، جن میں پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم ( پی ڈی ایس ) اور لیگل میٹرولوجی شامل ہیں ۔ اس موقع پر غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے ، عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ پر خاص توجہ دی گئی ۔ آغاز میں افسران نے محکمے کے کام کاج کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔ وزیر کو ان مختلف اقدامات سے آگاہ کیا گیا جو پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم کو زیادہ شفاف ، قابل رسائی اور مستفیدین کیلئے دوستانہ بنانے کیلئے متعارف کرائے گئے ہیں ۔ وزیر موصوف نے عوامی تقسیم کے نظام ( پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم) کو جدید بنانے اور اسے ہموار کرنے کی طرف کی جا رہی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے اناج کی تقسیم کی مزید اضافے اور لوگوں خصوصاً کمزور اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومت ہند کے ساتھ مسلسل رابطے اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ۔ وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہر مستحق مستفید کو عوامی تقسیم کے نظام کے دائرے میں لایا جائے اور محکمے کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضروری اقدامات اٹھائے تا کہ کوئی بھی اہل خاندان پیچھے نہ رہے ۔ مسٹر رانا نے کہا کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور مستفیدین کے لئے ترسیلی نظام کو زیادہ آسان ، شفاف اور پریشانی سے پاک بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے نطام میں مسلسل بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ فلاھی اسکیموں کے فوائد مطلوبہ مسفیدین تک بروقت اور موثر طریقے سے پہنچیں ۔
وزیر موصوف کو لیگل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے کام کا جائیزہ لیتے ہوئے اس کی سرگرمیوں اور کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا جن مین صارفین کے حقوق کا تحفظ ، منصفانہ تجارتی طریقوں کو فروغ دینا اور وزن و پیمانے کے مقررہ معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانا شامل ہے ۔ افسران نے بتایا کہ شفافیت ، رسائی اور موثر سروس ڈیلیوری کو فروغ دینے کیلئے محکمہ کی تمام خدمات جموں و کشمیر سنگل ونڈو پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن دستیاب کر دی گئی ہیں ۔ محکمہ نے صارفین کو ان کے حقوق ، متعلقہ قانونی دفعات اور لیگل میٹرولوجی ایکٹ اور کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت دستیاب علاج کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے صارفین کی آگاہی کے پروگرام بھی شروع کئے ہیں ۔ محکمہ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر رانا نے تجارتی لین دین میں درستگی اور شفافیت کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے نفاز کے میکانزم کو مضبوط بنانے اور تمام تجارتی اداروں میں مقررہ معیارات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ اجلاس میں کنٹرولر لیگل میٹرولوجی ، ڈائریکٹر جنرل ایف سی ایس اینڈ سی اے جموں ، جوائینٹ ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ز، اسسٹنٹ کنٹرولر لیگل میٹرولوجی موجود تھے ۔










