سعودی و لی عہد محمد بن سلمان ایک عظیم شخصیت :ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیووس کانفرنس میں خطاب کے دوران میں کہا کہ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک عظیم شخصیت ہیں جن کے ساتھ ان کا اچھا تعلق ہے۔ ٹرمپ کے مطابق سعودی عرب آنے والے وقت میں امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ سعودی ولیعہد کے ساتھ امریکہ میں مملکت کی سرمایہ کاری کا حجم 1000 ارب ڈالر تک پہنچانے کے امکان پر بات کریں گے۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی عرب اور اوپیک نتظیم سے تیل کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔اس سے قبل سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا۔ یہ کسی بھی غیر ملکی قائد کی جانب سے ٹرمپ کو موصول ہونے والی پہلی کال تھی۔دونوں شخصیات نے مشرق وسطی میں سلامتی اور امن و استحکام مضبوط بنانے کیلئے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کی صورتوں پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دو خصوصی تعاون اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔مریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیووس کانفرنس میں خطاب کے دوران میں کہا کہ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک عظیم آدمی ہیں جن کے ساتھ ان کا اچھا تعلق ہے۔ ٹرمپ کے مطابق سعودی عرب آنے والے وقت میں امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ سعودی ولیعہد کے ساتھ امریکہ میں مملکت کی سرمایہ کاری کا حجم 1000 ارب ڈالر تک پہنچانے کے امکان پر بات کریں گے۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی عرب اور اوپیک نتظیم سے تیل کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔اس سے قبل سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا۔