تقریب حلف برداری ، کئی کھرب پتی ایک ہی تصویر میں

واشنگٹن: امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دوران میں دنیا کی امیر ترین کاروباری شخصیات کی موجودگی نے خصوصی توجہ حاصل کر لی جہاں وہ آگے کی نشستوں پر ایک ساتھ براجمان تھے۔واشنگٹن میں امریکی کیپیٹول کی عمارت کے ہال میں منعقد تقریب میں چار معروف ارب پتی افراد مرکز نگاہ رہے۔ ان کے نام مارک زکربرگ، جیف بیزوس، ایلون مسک اور سندر پچائی ہیں۔دنیا کے یہ چار امیر ترین افراد ایک ساتھ نظر آئے۔ ان کے علاوہ بیزوس کی منگیتر لورین سانچیر بھی تھیں جو ان کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں۔یاد رہے کہ ’’میٹا‘‘ اور ’’فیس بک‘‘ کے بانی مارک زکربرگ کی دولت 211 ارب ڈالر، ’’امیزون‘‘ کے بانی جیف بیزوس کی دولت 239 ارب ڈالر اور ’’گوگل‘‘ کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی کی دولت 1.3 ارب ڈالر ہے۔