نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کی خیریت دریافت کی

بھارت نے 200 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کا ہدف حاصل کیا۔ مودی

ڈیجیٹل عوامی انفراسٹرکچر اور اے آئی عالمی سطح پر زندگیوں کو بدلنے کی کلید ہے۔وزیر اعظم

سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو اعلان کیا کہ ہندوستان نے 2030 تک 500 گیگا واٹ کے ہدف میں سے 200 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی حاصل کر لی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل عوامی انفراسٹرکچر، اے آئی اور حکمرانی کے لیے ڈیٹا جامع ترقی کے حصول اور عالمی سطح پر زندگیوں کو بدلنے کی کلید ہے۔وائس آف انڈیاکے مطابق عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر نگوزی اوکونجو-ایویالا کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، مودی نے کہا کہ آپ کے تعاون اور قیمتی بصیرت کے لئے آپ کا شکریہ۔ ڈیجیٹل عوامی انفراسٹرکچر، اے آئی اور حکمرانی کے لیے ڈیٹا پر زور جامع ترقی کے حصول اور عالمی سطح پر زندگیوں کو تبدیل کرنے کی کلید ہے۔ اس سے پہلیویدانت اور گیتا سے متعلق جوناس میسیٹی کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ یہ قابل ستائش ہے کہ ہندوستانی ثقافت پوری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے سنسکرت میں رامائن کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔پی ایم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:‘‘جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے میری ملاقات ہوئی۔ میں نے ان کا ذکرمن کی بات ہیش پروگرام کے دوران ویدانت اور گیتا کے تئیں ان کے لگاوکے لئے کیا تھا۔ ان کی ٹیم نے سنسکرت میں رامائن کی جھلکیاں پیش کیں۔ یہ قابل ستائش ہے کہ ہندوستانی ثقافت پوری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑ رہی ہے۔دریں اثناء ریو میں پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی پر G20 سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو اعلان کیا کہ ہندوستان نے 2030 تک 500 گیگا واٹ کے ہدف میں سے 200 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی حاصل کر لی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ فطرت کا خیال رکھنا ہمارا اخلاقی اور بنیادی فرض ہے۔ ہندوستان پہلا G-20 ملک ہے جس نے پیرس معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں کو وقت سے پہلے پورا کیا ہے۔ ہندوستان نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول کو تیز کرنے کے لیے وارانسی ایکشن پلان کو اپنایا تھا۔ہم نے قابل تجدید توانائی کی پیداوار تین گنا کرنے کا عزم کیا تھا، اور برازیل کی صدارت میں 2030 تک توانائی کی کارکردگی کی شرح کو دوگنا کرنے کا، ان اہداف کے نفاذ کو ترجیح دی گئی ہے، اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستان کے وعدوں اور کوششوں پر زور دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہندوستان نے 40 ملین سے زیادہ خاندانوں کے لیے گھر بنائے ہیں۔ گزشتہ 5 سالوں میں 120 ملین گھروں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ 100 ملین سے زیادہ خاندانوں کو کھانا پکانے کا صاف ایندھن فراہم کیا گیا ہے اور 115 ملین سے زیادہ خاندانوں کے لیے بیت الخلا بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی کوششیں روایتی ہندوستانی سوچ پر مبنی ہیں جو ترقی پسند اور متوازن ہے۔ ایک عقیدہ نظام جس میں زمین کو ماں سمجھا جاتا ہے۔ دریاوں، زندگی دینے والے، اور درختوں کو خدا کی مانند سمجھا جاتا ہے۔