خوردنی آئل فیکٹری میں آتشزدگی ، 8افراد ہلاک

جکارتا : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں خوردنی آئل کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 8افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ مشرقی علاقہ بیکاسی کے صنعتی کمپلیکس میں پیش آیا۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں 20 فائر فائٹنگ ٹرکوں نے حصہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 3افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔