رتن ٹاٹا کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں

ممبئی: ٹاٹا گروپ کے چیئرمین اور مایہ ناز صنعت کار رتن ٹاٹا کی آخری رسومات جمعرات کو ممبئی کے ورلی شمشان گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔ اعلیٰ سیاسی لیڈروں، صنعت کے سربراہان ، مشہور شخصیات اور عام لوگوں سمیت ہزاروں لوگوں نے جمعرات کو یہاں ان کے آخری سفر میں لیجنڈری بزنس ٹائیکون رتن نیول ٹاٹا کو روتے ہوئے الوداع کیا۔ ممبئی پولیس نے انڈسٹری ٹائٹن رتن ٹاٹا کو ورلی شمشان میں ایک رسمی گارڈ آف آنر دیا۔تقریباً 200 وی وی آئی پیز اور خاندان کے قریبی افراد کو کچھ وقت کے لیے وہاں رکھی ٹاٹا کی باقیات پر پھول چڑھانے کی اجازت تھی۔پولیس کی ایک ٹیم، ایک پولیس بینڈ نے آخری پوسٹ بجایا، انہیں بندوق کی سلامی دی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے صنعت کار رتن ٹاٹا کو ورلی شمشان گھاٹ پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس سے پہلے ان کا جسد خاکی این سی پی اے گراؤنڈ میں آخری دیدار کیلئے رکھا گیا تھا جہاں انہیں ملک کی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور ہستیوں نے خراج تحسین پیش کیا۔ صنعت کار اور ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین رتن نول ٹاٹا کا چہارشنبہ کو بریچ کینڈی ہاسپٹل میں انتقال ہو گیا۔ وہ 86 برس کے تھے اور طویل عرصہ سے علیل چل رہے تھے۔ انہیں پیر کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا اور چہارشنبہ کو ان کی حالت کافی بگڑ گئی۔رتن ٹاٹا کے انتقال پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کارپوریٹ ترقی کو قوم کی تعمیر کے ساتھ اور اخلاقیات کے ساتھ عمدگی کے ساتھ ملایا تھا۔ پدم وبھوشن اور پدم بھوشن سے سرفراز رتن ٹاٹا نے ٹاٹا کی عظیم وراثت کو آگے بڑھایا اور اسے مزید موثر عالمی شناخت دلائی۔ وزیر اعظم مودی لاوس کے دورہ کے باعث آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔