حیدرآباد:کرناٹک کی سنٹرل کرائم برانچ نے بنگلور میں 15 مئی کو ریو پارٹی سے متعلق عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جس میں 88 افراد کو بطور ملزم شامل کیا گیا ۔ بنگلور کے قریب فارم ہاؤز میں ریو پارٹی پر پولیس نے دھاوا کرکے تلنگانہ ، آندھرا و کرناٹک کی کئی اہم شخصیتوں کو حراست میں لیا تھا۔ تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ بعض شخصیتیں پارٹی میں شریک تھیں۔ فلم ایکٹریس ہیما کرشنا وینی بھی پارٹی میں شامل تھیں۔ عدالت نے پولیس چارج شیٹ کو تاحال قبول نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلور کی ریو پارٹی میں فلمی اور صنعتی شخصیتوں کی شرکت کے سبب کافی تشہیر حاصل ہوئی تھی ۔ تحقیقاتی عہدیدار نے 1086 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ فلم ایکٹریس ہیما نے ڈرگس لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے پارٹی کے تمام شرکاء کا ڈرگ ٹسٹ کرایا گیا جس میں ایکٹریس ہیما کی رپورٹ مثبت پائی گئی تھی۔ چارج شیٹ میں 88 ملزمین کے نام شامل ہیں۔ پارٹی آرگنائزر کے طورپر 9 افرادکی نشاندہی کی گئی جن میں چتور کے ڈینٹسٹ رندھیر بابو اور ایک نائجرین شہری شامل ہے۔ 1
سی ڈبلیو جی :2026ویٹ لفٹر گیانیشوری یادو نے جیتا چاندی کا تمغہ، ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 5ہوئی
پاکستان کو ہرا کر انڈیا نے یوتھ ہاکی ایشین چمپئن شپ جیتی
کیا روسی سیٹلائٹ ایران کو امریکی فوجی اڈوں کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں؟
سعودی عرب سے 13251 غیرقانونی تارکین کو واپس بھیجا گیا
نیتن یاہو نے ظہران ممدانی پر ‘نفرت کو ہوا دینے’ کا الزام لگایا
ٹوتھ پیسٹ میں ’مائیکروپلاسٹک‘ کی رپورٹ سے بنگلہ دیش میں تشویش، لاکھوں افراد کی صحت کو خطرہ لاحق!
نیٹ احتجاج پر سمراٹ حکومت جھکی، احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا حکم
دہلی کے تمام 34نگرانی مراکز گزشتہ سال سے زیادہ آلودہ، فوری کارروائی کرے حکومت:اجے ماکن
جوہر یونیورسٹی کے 38 عمارتوں کے انہدام پر عبوری روک، مراد آباد کمشنر نے آر ڈی اے کا حکم کیا معطل
’لاکھوں بچوں کے مستقبل کی بربادی کا جشن‘ دھرمیندر پردھان کے استقبال پر راہل گاندھی کا حملہ










