amit shah

ملک میں تین دہائیوں تک غیر مستحکم حکومتیں چلیں جس کی قیمت قوم کو چکانی پڑی

کشمیر سے کینا کماری تک ملک کے ہر کونے میں کمل کھلیں گا یہ ہماری گارنٹی ہے/ امیت شاہ

سرینگر // ملک میں تین دہائیوں تک غیر مستحکم حکومتیں چلیں جس کی قیمت قوم کو چکانی پڑی کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ملک کو مضبوط قیادت ملی۔ انہوں نے کہا کہ اب ’’ملک میں صرف مودی چلتا ہے اور لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کی ریلی 4سو پار کر جائیگی ۔جس کے ساتھ ہی ملک کے ہر کونے میں کمل کھلیں گا یہ ہماری گارنٹی ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بہار کے ایک ضلع میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے دوران خبر رساں ادارے اے این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ملک نے تین دہائیوں تک عدم استحکام کی قیمت چکائی، تین دہائیوں تک غیر مستحکم حکومتیں چلیں لیکن گزشتہ 10 سالوں میں ملک کو مضبوط قیادت ملی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد اپنا 400 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف حاصل کرے گا جبکہ زعفرانی پارٹی اکیلے 370 سے زیادہ سیٹیں جیت لے گی۔’’ملک میں صرف مودی چلتا ہے ‘‘کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کی ریلی 4سو پار کر جائیگی ۔ شاہ نے کہا کہ مودی ملک کو ترقی کی راہ پر لے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ’’ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ مودی جی کو تیسری بار وزیراعظم بنائیں اور بھارت کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے میں ہماری مدد کریں۔ ’لوٹس‘ کا بٹن دبائیں اور اس بار ہمیں ’400 پار‘ حاصل کرنے پر مجبور کریں‘‘ ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کانگریس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کبھی بھی دفعہ 370 کو تبدیل کرنے کی ہمت نہ کرو‘‘ ۔ انہوں نے کہا ’’ اگرچہ کانگریس دوبارہ اقتدار میں واپس نہیں آسکتی ہے، لیکن اگر اتفاق سے ایسا ہوتا ہے، تو میں کانگریس کو متنبہ کروں گا کہ وہ دفعہ 370 کو تبدیل کرنے کی جرت نہ کرے۔