amit shah

’’ملک کے ہر حصے کا دورہ کرکے محسوس کیا ہے کہ بی جے پی پھر حکومت بنائے گی اور مودی تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے‘‘

چھوٹی ریاستیں ملک کے اہم حصے ،مودی حکومت کی پالیسی ہے کہ ’’چھوٹی ریاستوں کے تئیں بڑی ذمہ داری‘‘ہو/ امیت شاہ

سرینگر // ملک کے ہر حصے کا دورہ کیا ہے اور محسوس کیا ہے کہ ایک بار پھر بی جے پی حکومت بنائے گی اور مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے‘‘ کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ چھوٹی ریاستیں ملک کے اہم حصے ہیں اور مودی حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ ’’چھوٹی ریاستوں کے تئیں بڑی ذمہ داری‘‘ہو۔امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکزی سرکار ملک کے ہر کونے میں ترقی کے اپنے وعدے پر کار بند ہے اور لوک سبھا انتخابات میں تیسری مرتبہ جیت درج کرکے ملک کو نئی ترقی کی بلندیوں پر پہنچایا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ایک ہندی اخبار کے ساتھ خصوصی انٹرو یو میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بی جے پی تیسری بار حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ہر حصہ خاص طور پر چھوٹی ریاستیں ملک کے اہم حصے ہیں اور مودی حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ ’’چھوٹی ریاستوں کے تئیں بڑی ذمہ داری ‘‘ہو۔امیت شاہ نے کہا ’’چھوٹی ریاستیں ہمارے ملک کی ‘دھاروہر’ ہیں اور وہ اتنی ہی اہم ہیں جتنی بڑی ریاستوں۔ ریاست جتنی چھوٹی ہوگی، مرکز کی اتنی ہی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی ترقی کے لیے کام کرے۔ یہ مودی حکومت کی پالیسی ہے‘‘۔راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا ان ریاستوں سے صفایا ہوگیا اور لوگوں نے بی جے پی کے حق میں اپنا مینڈیٹ دیا۔شاہ نے کہا کہ شمال مشرق کے لوگوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ اس ملک پر ایک ایسی پارٹی کی حکومت ہونی چاہئے جو لوگوں کو سلامتی، امن اور ترقی فراہم کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر حصے کا دورہ کیا ہے اور محسوس کیا ہے کہ ایک بار پھر بی جے پی حکومت بنائے گی اور مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے‘‘۔شاہ نے کہا کہ 1970 کی دہائی کے بعد یہ پہلی بار ہو گا کہ کسی وزیر اعظم کو مسلسل تیسری بار عوام کا مینڈیٹ ملے گا۔ امیت شاہ نے کہا کہ جب مودی حکومت 2014 میں پہلی بار اقتدار میں آئی تو 60 کروڑ لوگوں کے پاس کوئی بینک کھاتہ نہیں تھا، 10 کروڑ لوگوں کے پاس بیت الخلا تک رسائی نہیں تھی اور تین کروڑ لوگوں کے پاس بجلی کے کنکشن نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ان سب کو بینکوں، بیت الخلاء، مفت کھانا،