ہندو ایجوکیشن سوسائٹی کشمیر کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں//ہندو ایجوکیشن سوسائٹی کشمیر کے ایک وفد نے اس کے صدر پروفیسر بی ایل زوتشی کی قیادت میں آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ وفد نے لفٹینٹ گورنر کو سوسائٹی کے زیر انتظام گاندھی میموریل کالج سرینگر کی بحالی کے معاملے سے آگاہ کیا ۔ایچ ای ایس کے کے ممبران بشمول پروفیسر اشوک آئمہ ، سابق وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی آف جموں ایس کے رینہ ، مسٹر ویریندر رینہ اور مسٹر دلیپ مٹو بھی موجود تھے ۔