بھارت نےبحیرہ عرب میں 3 جنگی بحری جہاز تعینات کردیے۔سرکاری نشریاتی ادارے ’اے پی پی‘ نے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بھارت نے اپنے مغربی ساحل کے قریب تجارتی بحری جہاز ایم وی کیم پلوٹو پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد 3جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں تعینات کر دیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایم وی کیم پلوٹو کے عملہ کے 21 ارکان کا تعلق بھارت اور ایک کا ویتنام سے ہے، بھارتی بحریہ کے دھماکا خیز مواد کو ڈسپوزل ٹیم نے جہاز کے ابتدائی معائنے کے بعد اس پر ڈرون حملے کا عندیہ دیا، تاہم کہا ہے کہ مزید فرانزک اور تکنیکی تجزیے کے بعد حملے کے ویکٹر اور استعمال شدہ دھماکا خیز مواد کی قسم اور مقدار کا تعین کیا جائے گا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں بھارتی بحریہ کی دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیم نے لائیبیریا میں رجسٹرڈ ایم وی کیم پلوٹو کی ممبئی بندرگاہ پر آمد پر اس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اسرائیلی بحری جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کے بعد فیصلہ کیا گیا، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک ترجمان نے اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تاہم ایران کی طرف سے اس الزام کی سختی سے تردید کی گئی۔ایم وی کیم پلوٹوسعودی عرب کی الجبیل بندرگاہ سے خام تیل لے کر بھارت کی نیو منگلور بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا، ہفتہ کو پوربندر سے تقریباً 217 سمندری میل کے فاصلے پر اس جہاز پر ڈرون حملے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
کشمیر سے 431 عازمینِ حج کا پہلا روح پرور قافلہ حجاز مقدس روانہ
لفٹینٹ گورنر نے راجوری میں ڈاکٹر راج کمار تھاپا میموریل ، میوزیم اور لائیبریری کا افتتاح کیا
لفٹینٹ گورنر راجوری میں منشیات سے پاک جموں و کشمیر مہم کے تحت پد یاترا میں شامل ہوئے
جاوید رانا نے سی ایف سی کا افتتاح کیا ، منکوٹ میں اسپورٹس اسٹیڈیم کا معائینہ کیا
وزیر اعلیٰ نے ایل ڈی ہسپتال کے روسیعی بلاک پر کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ، بروقت تکمیل پر زور دیا
وزیر اعلیٰ نے سرینگر سے عازمین حج کے پہلے جتھے کو روانہ کیا
نائب وزیر اعلیٰ نے نوشہرہ میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی
سکینہ ایتو نے کولگام میں کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا
ریاستی الیکشن کمشنر نے جموں ، اودھمپور میں پنچائت انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا جائیزہ لیا
اپوزیشن نے بڑی غلطی کی اور اب انہیں خواتین کو جواب دینا ہوگا










