پاکستان کے ساتھ لگنی والی سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں میں اضافہ

پنجاب کے فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی ڈرون کی دراندازی

بی ایس ایف نے فائرنگ کرکے نیچے گرا دیا ، علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

سرینگر // سرحدوں پر ڈرون سرگرمیوں کے بڑھتے واقعات کے بیچ سرحدی حفاطتی فورسز نے بین الاقوامی سرحد پر پنجاب سیکٹر میں پاکستانی ڈرون کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد اس پر فائرنگ کرکے اسکو نیچے گر ادیا ۔ ڈرون کو مار گرانے کے بعد پورے علاقے میں تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میں بی ایس ایف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) نے منگل کو پنجاب کے ترن تارن ضلع میں پاکستان کی طرف سے ڈرون کی دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس ضمن میں بی ایس ایف ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر پنجاب کے فیروز پور سیکٹر میں ہندوستان پاکستان بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پیش آیا۔بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً 8 بجے، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ضلع ترن تارن کے فیروز پور سیکٹر میں سرحدی چوکی ہربھجن کی ذمہ داری کے علاقے میں پاکستان سے ڈرون کی دراندازی کا پتہ چلا، جس کے بعد بی ایس ایف کے دستوں نے ڈرون پر فائرنگ کی۔افسر نے مزید کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا، اورتلاشی لی گئی۔بدھ کی صبح آٹھ بجے بی ایس ایف کے دستوں نے ایک کھیت سے ڈرون کو برآمد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی کیلئے مزید تلاش جاری ہے۔بی ایس ایف کے سنیئر افسر نے بتایا کہ ڈرون کو نیچے گر آنے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ڈرون سے کیا گر آنے کی کوشش کی گئی ۔