Lt Governor Sh Manoj Sinha visited the Home of Martyr Abdul Majid in Poonch

لیفٹنٹ گورنر پونچھ میں شہید حوالدار عبدالمجید کے گھر گئے

پونچھ//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج پونچھ کے اجوٹے میں شہید حوالدار عبدالمجید کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور حکومت کی جانب سے خاندان کو ہر طرح کی مدد اور تعاون کا یقین دلایا ۔ حوالدار عبدالمجید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ پوری قوم کو ان کی بہادری اور جرات پر فخر ہے ۔ حوالدار عبدالمجید راجوری میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے لفٹینٹ گورنر نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ۔ ان کے خاندان کی مادر وطن کی خدمت اور قربانیوں کی طویل تاریخ ہے ۔ پوری قوم کو ان کی بہادری اور جرات پر فخر ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کا صفایا کرنے کیلئے منصوبہ بند انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے ہماری فوج ، جے اینڈ کے پولیس اور سی اے پی ایف کی تعریف کرتا ہوں ۔ ہم دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام اور دہشت گردوں کی مدد کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو تیز کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ اپنے گھناونے اقدامات کی بھاری قیمت ادا کریں ۔ اجوٹے میں لفٹینٹ گورنر نے گاؤں اور آس پاس کے علاقوں کے سابق فوجیوں سے بھی ملاقات کی ۔