وادی بھر میں ٹروٹ مچھلیوں کی 225پرائیویٹ ہیچریاں قائم

کشمیر فشریز کو ٹروٹ کی پیداوار میں دنیا میں اول نمبر پر پہنچایاجائے گا

سرینگر///کشمیری فشریز کی جانب وادی بھر میں ابھی تک 225پرائیویٹ ٹروٹ ہیچریاں قائم کی جاچکی ہے ۔محکمہ فشریز نے ا س بات کا عزم دوہرایا کہ کشمیر فشریز جو کہ اس وقت ملک کی سب سے بڑی فشریز بن گئی ہے کو دنیا میں اول درجے پر پہنچایا جائے گا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق کشمیر فشریز کو ملک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا اور اس ضمن میں محکمہ ماہی گیری اننت ناگ ضلع اننت ناگ کے نمبل مٹن علاقے میں پہلی پوزیشن کے ایوارڈ کا جشن منا گیا ۔ وی او آئی کے نمائندے امان ملک کے مطابق اننت ناگ کے ماہی پروری کے محکمے نے 21 نومبر کو حکومت ہند کی ماہی پروری کی وزارت کے ذریعہ عالمی ماہی گیری کانفرنس 2023 کے دوران پیش کردہ ملک کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد نے محکمہ ماہی پروری کے ملازمین اور ضلع اننت ناگ کے پرائیویٹ تاجروں کو سہولت فراہم کی۔تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر فشریز عبدل مجید ٹاک چیف پروجیکٹ آفیسر کوکر ناگ غلام محی الدین ضلع زرعی آفیسر اننت ناگ اعجاز، احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز اننت ناگ محمد صدیق چھوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز گگریبل منیر احمد، بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر مٹن آشفین احمد خان، انسپکٹر پرویز سجاد ، نور محمد، محمد شریف اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے فشریز ڈیپارٹمنٹ اننت ناگ کے کام کی تعریف کی اور ایوارڈ جیتنے پر پورے محکمہ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر کئی نجی کاروباریوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا اور بعد ازاں انہیں تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔اس موقعے پر جوائٹ ڈائریکٹر کشمیر عبدالمجید ٹاک نے کہا کہ سال 2009سے اب تک 255پرائیویٹ ہچری قائم کی جائے گی ۔ ہر کوئی ہیچری والا 5لاکھ سے 25لاکھ روپے منافع کمارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر فشریز کو ہندوستان میں اول نمبر پر پہنچنے کے بعد اب پوری دنیا میں اول نمبر پر پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ ٹروٹ مچھلیاں ٹھنڈے پانی میں پائی جاتی ہے اور اب محکمہ کی جانب سے وادی کے دیگر علاقوں میں بھی فش فانڈ قائم کئے جائیں گے جہاں ان ٹروٹ مچھلیوںکو پالا جائے گا۔