dooran

غیر قانونی طور پرجموں وکشمیر میں رہائش پذیرافراد کے خلاف کارروائی جاری

سرینگر//غیر قانونی طور پرجموں وکشمیر میں رہنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں عمل میںلانے کا سلسلہ جاری بانڈی پورہ اور جموں میں گرفتاریوں کے بعد بٹہنڈی جموں میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیرپانچ خواتین کو پولیس نے گرفتار کرکے جموں بدر کرنے کی کارروائی شروع کردی ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق جموں وکشمیر میں غیرقانونی طور پر رہائش پر پولیس نے بڑے پیمانے پرمہم شرع کردی ہے ۔اس مہم کے تحت بٹہنڈی جموں میں پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ کئی خواتین جموں میں رہائش پزیرہیں اور ان میں سے ایک خاتون نے اپنے دوسری رشتہ دارخواتین کوبھی یہ کہہ کربلایاکہ انہیں یہاں روز گا راور رہائش فراہم کریگی ۔اطلاع ملنے کے بعد جموں کے بٹہنڈی علاقے میں پولیس نے پانچ ایسی خواتین جن کی عمر چالیس سے 40۔45کے درمیان ہیں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ایس ایچ او بٹہنڈی شکیل احمدنے اس بات کی تصدیق کی کہ پانچ ایسی خواتین کوگرفتارکیاگیاہے جوغیرقانونی طورجموں میں رہائشی پذیرہیں او رایک خاتون جموں میں رہ رہی ہے اور اپنے دیگرخواتین رشتہ داروں کویہ کہتے ہوئے بلایاہے کہ وہ روز گار اوررہائش فراہم کریگی۔ مزکورہ خواتین کوجموں بدرکرنے کے لئے اقدامات اٹھایئے جارہے ہیں ۔پولیس نے اس بات کابھی انکشاف کیاہے کہ ایک روہنگیائی کو بھی گرفتار کیاگیاہے جسکے قبضے سے فرضی آدھار کارڈ برآمد کیاگیا جب کہ گرفتارکی گئی خواتین کاتعلق بنگلہ دیش سے ہیں ۔