dooran

عالم امن کے لئے خطرہ اور حوالہ لین دین میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کے امکانات

دو درجن کے قریب جموں وکشمیرکے ایسے افراد کے اثاثے منجمند کرنے کے لے اُلٹی گنتی شروع /زررائع

سرینگر// ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افرادکے خلاف یو این آ ئی کی جانب سے پاس کی گئی قراردادکے مطابق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔فائنانس انٹی جنسی یونٹ اور رینیو محکمہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حوالہ ریکٹوں میں ملوث افراد کے خلاف فہرست فراہم کرے تاکہ ان کی منقولہ غیر منقولہ جائیداد سربمہر کی جاسکے ۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق عالم امن کے لئے خطرہ قرا ردینے والے افرا دکے لے اب ملکی اور بین الاقوامی سطح پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔بھارت میں فائنانس انٹلی جنس یونٹ اور ریونیومحکمہ کوہدایت کی گئی ہے کہ حوالہ ریکٹوں میں ملوث افراد کے جائیداد کی فہرست فراہم کی جائے تاکہ ان کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے پاس کی گئی قرار دادوںکے مطابق اقدامات اٹھائے جا ئینگے ۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے عالم امن کے لئے خطرہ قرا ردینے والے افراد کے اثاثون کومنجمندکرنے کے لئے متفقہ طورپرقرار داد پاس کی ہے قرارداد 1718کے تحت جموں وکشمیر میں بھی دو درجن کے قریب ایسے افراد ہیں جو ملک کی امن کے لئے خطرہ قرار دیئے جارہے ہیں اور ان کے اثاثے منجمند ہونے کے امکانات ظاہرکئے جارہے ہیں ۔فائنانس انٹلی جنس کے ایک افسر نے اس بات کی تصدیق کی ملک بھر میں ایسے افراد کی لسٹ مکمل کرلی گئے جوعنقریب سونپ دی جائے گی اور محکمہ مال کی فہرست بھی اس میں شامل ہے جسمیں ایسے ا افرا دکی جائیداد ا ور اثاثوں کے بارے میں تفصیلات درج ہے ۔واضح رہے کہ جموںو کشمیرمیں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد پچھلے کی ماہ سے سربمہرکی جارہی ہے تاہم اب بتایاجارہاہے کہ اب ملک بھر میں ایسے افرا دکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور جب جموںو کشمیرمیں مزیددودرجن کے قریب افراد کے اثاثے منجمندکئے جارہے ہیں ۔