شوپیاں کے کیلر بلاک میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا اِنعقاد

شوپیان//ضلع کے کیلر بلاک کی 6 پنچایتوں میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا اِنعقاد کیا گیا۔یہ یاترا سکیم کے فوائد کے لئے اہل لوگوں کی یونیورسل کوریج کے حصول کی سمت میں ایک اہم قدم ہے جن تک رَسائی حاصل نہیں کی گئی ہے ،ان تک پہنچ کر سکیموں کے بارے میں بیداری کی جارہی ہے۔اِستفادہ کنندگان نے ’’میری زبانی، میری کہانی‘‘ کے تحت بغیر پریشانی اور اہم سروس ڈیلیوری کے لئے تعریف اور شکریہ اَدا کیا۔بی ڈی او کیلرشکیل احمد اور محکمہ کے اِنچارجوں نے شرکأ کو اَپنی متعلقہ پنچایتوں کی مختلف اِستفادہ کنندگان پر مبنی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی اور سرکاری پروگراموں اور سکیموں بالخصوص پی ایم جے اے وائی، جے جے ایم، اِنشورنس اور سماجی سیکورٹی سکیموں اور روزگار اور فلاح و بہبود پر مبنی دیگرسکیموں پر روشنی ڈالی۔آیوشمان بھارت کے لئے اہل مستفید ہونے والوں کا آن لائن رجسٹریشن، ٹی بی سکریننگ، سکل سیل انیمیا سمیت جامع ہیلتھ سکریننگ کی گئی۔اِس موقعہ پر ڈرون مظاہرے، آدھار کی تصدیق، ہیلتھ سکریننگ، ہینڈ آؤٹ اور امداد کی تقسیم سمیت آن سپاٹ خدمات انجام دی گئیں۔محکموں کے سٹالوں نے لوگوں کے مسائل کا جواب دینے پر توجہ مرکوز کی اور اُنہیں حکومت کی مختلف سکیموں کے لئے رجسٹر کرنے کے لئے استفادہ کرنے میں مدد کی۔اِن پنچایتوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں وِکست بھارت یاترا کے پروگراموں میں حصہ لیا۔ ان پنچایتوں کے مقامی لوگوں نے لوک گیتوں اور ثقافتی پرفارمنس سے ’’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ کے پروگراموں کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔